ETV Bharat / state

راجوری حملہ: پانچ فوجی اہلکار ہلاک، دو دیگر زخمی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 21, 2023, 5:28 PM IST

Updated : Dec 22, 2023, 9:31 AM IST

Militant Attack In Rajouri poonch راجوری ضلع کے تھانہ منڈی بفلیاز علاقے میں عسکریت پسندوں نے فورسز کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس نتیجے میں 5 فوجی جوان ہلاک جب کہ مزید دو زخمی ہو گئے۔

Militant Attack in Poonch On army Vehicle
پونچھ میں فوجی گاڑی پر عسکریت پسندوں کا حملہ

پونچھ میں فوجی گاڑی پر عسکریت پسندوں کا حملہ، ہلاکتوں کو خدشہ

جموں: جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے تھانہ منڈی بفلیاز علاقے میں عسکریت پسندوں نے فورسز کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس نتیجے میں 5 فوجی جوان ہلاک جبکہ مزید دو کو تشویشناک حالت میں فوجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق راجوری اور پونچھ کے جنگلی علاقوں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فوج نے بدھ کے روز ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی سہ پہر تھانہ منڈی راجوری کے بفلیاز علاقے میں عسکریت پسندوں نے فوج کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار شدید طور پر زخمی ہوئے۔

  • J&K | A joint operation was launched yesterday in the general area of Surankote and Bafliaz of Poonch and contact with terrorists has been established today. Encounter is underway.

    — ANI (@ANI) December 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

معلوم ہوا ہے کہ گولیوں کی آوازیں سنتے ہی آس پاس تعینات اہلکار موقعے پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے چار فوجیوں کو مردہ قرار دیا۔ بعد ازاں ایک اور زخمی اہلکار چل بسا جس کے بعد مرنے والے اہلکاروں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔

اس سے قبل ذرائع نے ہلاک ہوئے چار فوجی جوانوں کی شناخت بی سنگھ ، کے کمار، سی کمار اور جی کمار کے بطور کی جب کہ زخمیوں کی پہچان سندیپ کمار ، ایس ایس داس اور ٹی ڈی بھاسکراو کے بطور ہوئی ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا حملے کے بعد فوج نے بھی جوابی کارروائی شروع کی تاہم عسکریت پسند گھنے جنگلات کی طرف بھاگنے میں کامیاب ہوئے، جنہیں مار گرانے کی خاطر فوج کی اضافی کمک کو جنگلی علاقے کی اور روانہ کیا گیا ہے۔

  • J&K | Three Army personnel lost their lives while three others were injured in a terrorist attack on two military vehicles in the Thanamandi area in Rajouri sector. Indian Army troops also immediately retaliated after being attacked by terrorists. The troops were going to… pic.twitter.com/nlhywjMtn4

    — ANI (@ANI) December 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

دریں اثنا جموں نشین دفاعی ترجمان نے بتایا کہ راجوری اور پونچھ کے جنگلی علاقوں میں 20 دسمبر سے ملیٹینٹ مخالف آپریشن جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ جمعرات سہ پہر 3بجکر 45منٹ پر عسکریت پسندوں نے دو فوجی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی جس کے نتیجے میں تین اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ مزید تین فورسز اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن کا دائرہ مزید کئی علاقوں تک وسیع کیا ہے۔موصوف ترجمان کے مطابق علاقے میں ملیٹینٹ مخالف آپریشن ہنوز جاری ہے۔علاوہ ازیں تھانہ منڈی بفلیاز شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے بند کردیا گیا ہے۔حکام نے بتایا کہ تھانہ منڈی راجوری میں انکاؤنٹر کے پیش نظر بفلیاز روڈ پر فی الحال گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ روز پونچھ کے سورنکوٹ علاقہ میں جموں و کشمیر پولیس کی آرمڈ بٹالین کے پارکنگ ایریا میں کم شدت والے پراسرار دھماکہ ہوا تھا۔اس دھماکے میں پارکنگ میں موجود گاڑیوں کا نقصان پہنچا تھا۔

Last Updated : Dec 22, 2023, 9:31 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.