ETV Bharat / state

National Education Policy 2020 نئی تعلیمی پالیسی میں بڑی تبدیلیاں بڑے فائدوں کیلئے، زری والا

author img

By

Published : Nov 12, 2022, 1:07 PM IST

پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کا 134واں یوم پیدائش ملک بھر میں جوش و خروش سے منایا گیا، جسے قومی یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔ National Education Day in Malegaon

بڑے فائدوں کے لیے نئی تعلیمی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیاں
بڑے فائدوں کے لیے نئی تعلیمی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیاں

مالیگاؤں: قومی یوم تعلیم ہر سال 11 نومبر کو ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ انہوں نے پنڈت جواہر لال نہرو کی حکومت کے دوران پہلے وزیر تعلیم کے طور پر 1947 سے 1958 کے درمیان قوم کی خدمت انجام دی۔ وہ ایک مصلح، مجاہد آزادی، ممتاز عالم اور ایک نامور ماہر تعلیم تھے جو تعلیم کے ذریعے قوم کی تعمیر نو کے لیے پر عزم تھے۔ واضح رہے کہ وزارت برائے انسانی وسائل کی ترقی نے 11 ستمبر 2008 کو قومی یوم تعلیم کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ جب کہ پہلے قومی یوم تعلیم کا افتتاح 11 نومبر 2008 کو اس وقت کی صدر ہند پرتیبھا پاٹل نے وگیان بھون میں کیا تھا۔ Major Changes in the New Education Policy for Major Gains

بڑے فائدوں کے لیے نئی تعلیمی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیاں

یہ بھی پڑھیں:

اس ضمن میں مالیگاؤں سینیئر کالج آف آرٹس سائنس اینڈ کامرس کے پرنسپل ضیاء الرحمٰن زری والا نے نمائندے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو Exclusive Interview Zariwala کے دوران بتایا کہ اگر کوئی مسلمانوں کی سوچ کو دیکھنا چاہتا ہے تو وہ مولانا ابوالکلام آزاد کی سوچ اور ان کے اصولوں کو دیکھ لیں۔ مولانا کی سوچ اس بنیاد پر تھی کہ انہوں نے ملک اور مسلمانوں کے لیے پالیسیاں بنائی جو کہ اب تک چل رہی ہیں۔ اور اس کو جتنا بھی عمل میں لایا گیا اس کا فائدہ ہر ہندوستانی کو حاصل ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب 2023 سے نئی تعلیمی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جب کہ یہ تبدیلیاں بڑے فائدوں کو سامنے رکھ کر کی جارہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آئندہ سال قومی یوم تعلیم کے موقع پر انجمن معین الطلباء کیمپس زری والا اکیڈمی کے زیر اہتمام شہری و ریاستی سطح پر تعلیمی فکر رکھنے والے افراد کو جوڑ کر ایک منفرد پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے ذریعے اس دن کی اہمیت اور مولانا کی شخصیت سے متعلق شہریان کو کسی طرح روشناس کرایا جائے اس طرح کوشش کی جائے گی۔ تاہم اس کی تیاریاں اس سال سے ہی شروع کردی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.