ETV Bharat / state

Republic Day 2022:یوم جمہوریہ کے موقع پر پروفیسرحلیم خان مولانا آزاد ایوارڈ سے سرفراز

author img

By

Published : Jan 27, 2022, 7:29 AM IST

http://10.10.50.70//urdu/26-January-2022/mp-ind-01-teachersawarded-pkg-mpur1000_26012022211625_2601f_1643211985_797.jpg
مولانا آزاد ایوارڈ سے سرفراز

ملک بھر میں یوم جمہوریہ کا جشن پورے جوش و خروش سے منا یا گیا۔ لوگ حب الوطنی کے جذبہ سے سرشارہوکر پرچم کشانی کی ۔اور ایک دوسرے کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی ۔اور ایک دوسرے کو مٹھائیاں بھی کھلائیں۔73rd Republic Day 2022

ریاست مدھیہ پر دیش کے شہر اندور میں بھی یوم جمہوریہ کا جشن پورے جوش و خروش سے مناگیا۔ شہر کے مختلف مقامات پر تقاریب منعقد کی گئیں۔

اس کے علاوہ اندور کی مسلم اساتذہ تنظیم ’ماہر ٹیچر ایسو سی ایشن اور آل انڈیا آئیڈیال ایسو سی ایشن کی جانب سے بھی تقریب منعقد کی گئی۔اس تقریب میں پروفیسر حلیم خان کو شبعہ تعلیم میں ان کے گرانقدر خدمات کے پیش نظر مولانا آزاد ایوارڈ سے نوازا گیا ۔Maulana Azad Award

مولانا آزاد ایوارڈ سے سرفراز

واضح رہے کہ پروفیسر حلیم خان گزشتہ پچاس برسوں سے تعلیم کے میدان میں سرگرم ہیں۔ریاستی اور قومی سطح پر متعدد سرکاری اور غیر سرکاری تنظمیوں کے کئی عہدوں پر آپ فائز رہے ہیں ا سکے علاوہ مدھیہ پردیش اردو مدرسہ بورڈ کے بانی بھی ہیں۔

فی الحال مدھیہ پردیش کے تاریخی ادارہ اسلامایا کریمیا کے سکریٹری کے طورپر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

مولانا ایوارڈ سے نوازے جانے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروفیسر حلیم خان نے کہا کہ سخت جدو جہد سے ناکامی گھٹا ٹوپ اندھیرو ں میں کامیابی کی روشنی نظر آتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.