ETV Bharat / state

Lumpy Skin Disease Virus مدھیہ پردیش میں لمپی وائرس، اب تک تقریباً 100 مویشی ہلاک

author img

By

Published : Sep 21, 2022, 3:26 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

وزیر اعلیٰ شیو اراج سنگھ چوہان نے کہا کہ لمپی وائرس جانوروں میں کووڈ جیسا وائرس ہے اور اس کے خلاف بھی وہی جنگ لڑنی ہوگی جس طرح کووڈ کے خلاف لڑی گئی تھی۔ اس وائرس کو بہت سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ Lumpy Skin Disease Virus

بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے لمپی وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے درمیان آج ریاست میں جانوروں کی مفت ویکسینیشن کا اعلان کیا۔Lumpy Skin Disease Virus

انہوں نے کہا کہ لمپی وائرس جانوروں میں کووڈ جیسا وائرس ہے اور اس کے خلاف بھی وہی جنگ لڑنی ہوگی جس طرح کووڈ کے خلاف لڑی گئی تھی۔ اس وائرس کو بہت سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گو-سیوک، عوامی نمائندے اور باقی سماج سب کو مل کر اس بیماری کو روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وہ عوام سے اس معاملے میں محتاط رہنے کی اپیل جاری کریں گے۔ اب یہ 26 اضلاع میں ہے اس لیے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

چوہان نے کہا کہ اسے بہت سنجیدگی سے لینے کی ضرورت ہے۔ پڑوسی ریاستوں میں جس طرح گائے اور دیگر جانور مرے، اس طرح کے مناظر منظر عام پر آچکے ہیں، ہمیں کسی بھی قیمت پر اس صورتحال کو پیدا نہیں ہونے دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک طرح سے جانوروں میں کووڈ سے ملتا جلتا ہے۔ یہ ایک متعدی بیماری ہے جو مکھیوں، مچھروں، آپس میں ملنے، ایک ساتھ رہنے سے پھیلتی ہے۔ اس پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Shivraj on Lumpy Virus تمام اضلاع کو لمپی وائرس کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنی چاہیے

Lumpy Virus Awareness Camp: حاجن میں لمپی وائرس کے حوالے سے بیداری کیمپ

Lampi Disease Hits Over 700 Cattle میرٹھ میں لمپی وائرس متاثر جانوروں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.