ETV Bharat / state

اجمیر پولیس نے گمشدہ موبائل فونز کو ان کے مالکان تک پہنچایا - Lost Mobile Recovered

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 12:39 PM IST

Police Recovered 176 Lost Mobile اجمیر پولیس نے پچھلے چھ مہینوں کے دوران کئی گمشدہ موبائل فونز تلاش کرکے انہیں ان کے مالکان کے حوالے کر دیا ہے۔ پولیس نے 176 گمشدہ موبائل فون برآمد کر لیے ہیں۔ اب انہیں ان کے مالکان کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

اجمیر پولیس نے مسرقہ موبائل فونز کو ان کے مالکان تک پہنچائی
اجمیر پولیس نے مسرقہ موبائل فونز کو ان کے مالکان تک پہنچائی (etv bharat)

اجمیر پولیس نے مسرقہ موبائل فونز کو ان کے مالکان تک پہنچائی (etv bharat)

اجمیر: ریاست راجستھان کے اجمیر ضلع پولیس نے شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے گزشتہ چھ مہینوں کے دوران اجمیر سمیت مختلف علاقوں سے چرائے گئے 36 لاکھ روپے مالیت کے 176 موبائل مونز کو برآمد کرکے اسے ان کے اصل مالکان تک پہنچایا۔ اس سے صارفین نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اس سلسلے میں اجمیر ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ دیویندر بشنوئی نے کہاکہ گمشدہ موبائل فونز کو شہر کے مختلف تھانوں کے علاقوں میں ٹریس کرکے برآمد کیا گیا۔ 176 موبائل فون برآمد ہونے کے بعد ان کے مالکان سے شواہد حاصل کر کے موبائل فون ان کے حوالے کر دیے گئے۔

انہوں نے کہاکہ ہم پولیس ہیں لیکن عام لوگوں کی پریشانیوں کا اچھی طرح سے احساس ہے۔کیونکہ بھی ان بھی ان ہی کی طرح پریشانیوں کا سامنا کرتے ہیں۔پولیس کے مطابق گمشدہ موبائل کو آئی ایم ای آئی نمبر کے ذریعے ٹریس کرکے برآمد کیا گیا۔ گمشدہ موبائل ملنے پر لوگ بہت خوش نظر آئے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ لاکھوں کے موبائل کی برامدگی اور ان کے مالکوں کو موبائل سوپا جانا اجمیر پولیس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کے چہرے پر خوشی نظر آرہی ہے،

یہ بھی پڑھیں:راجستھان میں ریکارڈ غیرقانونی برآمدگی، چھاپہ ماری اب بھی جاری - Lok Sabha Election 2024

غور طلب ہے کہ اجمیر کے گزشتہ ایس پی چونا رام جاڑ نے بھی اسی طرح کی مہم چلائی تھی جس کی بدولت آج 36 لاکھ کے موبائل ان کے مالکوں کو پولیس کے ذریعے حوالے کیے گئے ہیں اور انہیں راحت دی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.