ETV Bharat / state

بی ڈى او آفس کولگام میں احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Aug 18, 2020, 11:03 PM IST

بی ڈى او آفس کولگام میں احتجاج مظاہرے
بی ڈى او آفس کولگام میں احتجاج مظاہرے

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بلاک ڈیولیمنٹ آفس میں آج دیگر علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔

احتجاجیوں کا الزام ہے کہ انہں باضابطہ چند ماہ قبل مقامی پنچوں، سرپنچوں اور اوقاف کمیٹیوں کی جانب سے اطلاع دی گئی تھی کہ بلاک آفس میں سولر لائٹس کے لیے اپنی درخواست دیں اور انہیں چھ ہزار روپے میں یہ لائٹس دیے جائیں گے۔

بی ڈى او آفس کولگام میں احتجاج مظاہرے

احتجاجوں نے الزام عائد کیا کہ کل انہیں محکمہ رول ڈیولپمنٹ اور کولگام بی ڈی سی کی جانب سے فون پر اطلاع دی گئی کہ انہیں سولر لایٹس لینے کے لیے محکمہ میں حاضر ہونا ہے۔ جب لوگ بی ڈی سی آفس پہنچے تو انہیں آٹھ ہزار روپے دینے کے لیے کہا گیا۔

احتجاجوں کے مطابق جو سولر لائٹ ہمیں سرکار کی طرف سے دیا جا رہا ہے وہ بازار میں چھ ہزار میں ہی آتا ہے۔ اس تعلق سے جب انتظامیہ کو بتایا تو انہوں نے کہا اس طرح کی کوئی اسکیم نہں ہے۔ لوگوں کو بے وقوف بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کولگام: عوام کا محکمہ جل شکتی کے خلاف احتجاج


اُدھر احتجاجوں میں شامل ایک پنچ نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ سرکار لوگوں کا وقت ہی نہیں خراب کر رہی بلکہ مزاق بھی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کے خلاف کاروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ غریب لوگوں نے اتنا سفر طے کرکے خالی واپس جانا پڑا۔ اُدھر اس معاملے کو جب مقامی بی ڈی سی کے نوٹس میں لایا تو انہوں نے فون پر اس بات کی تسدیق کی کہ ایک اسکیم کے تحت 'گھر گھر سولر۔ گھر گھر روشن' کے تحت فارم برے گئے لیکن نامساعد حالات کی وجہ سے اسکیم ایسے ہی رہی۔ آج کافی عرصے کے بعد جب ہم نے لوگوں کو بلایا تو انہوں نے صاف انکار کیا کہ ہم نہں لیں گے۔ اُدھر اس معاملے کو جب اے سی ڈی کولگام سے پوچھا گیا تو انہوں نے صاف انکار کیا اور کہا کہ اس معاملے کے بارے میں انہں کوئی علم نہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.