ETV Bharat / state

Case Dismissed Against Nadda کرناٹک ہائی کورٹ نے جے پی نڈا کے خلاف مقدمہ خارج کیا

author img

By

Published : Aug 8, 2023, 6:33 PM IST

جسٹس ایم ناگپراسنا نے معاملے میں ہرپنہلی تھانہ کی جانب سے دائر معاملے کو منسوخ کرنے کے لئے جے پی نڈا کی درخواست پر یہ حکم دیا۔

کرناٹک ہائی کورٹ نے جے پی نڈا کے خلاف مقدمہ خارج کیا
کرناٹک ہائی کورٹ نے جے پی نڈا کے خلاف مقدمہ خارج کیا

بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ نے ریاست میں 2023 کے اسمبلی انتخابات سے قبل وجے نگر ضلع میں ایک انتخابی مہم کے دوران ووٹروں کو لبھانے کے لیے مبینہ طور پر تقریرپر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے کوخارج کر دیا ہے۔

جسٹس ایم ناگپراسنا نے معاملے میں ہرپنہلی تھانہ کی جانب سے دائر معاملے کو منسوخ کرنے کے لئے جے پی نڈا کی درخواست پر یہ حکم دیا۔

ایک عوامی تقریر میں، نڈا نے دعوی کیا تھا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو ڈبل انجن والی حکومت کرناٹک میں مرکزی حکومت کے اقدامات میں مدد کرے گی اور یہ کہ اگر بی جے پی اقتدار میں نہیں آتی ہے اس کی اسکیموں کا فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔

ریٹرننگ آفیسر نے ان ریمارکس کے تعلق سے ہرپنہلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی تھی جس کے بعد ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی مبینہ خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

نڈا کے وکیل نے دلیل دی کہ شکایت میں اس الزام کو ثابت کرنے کے لئے کوئی ثبوت نہیں ہے کہ بی جے پی لیڈر نے اپنی مبینہ تقریروں کے ذریعہ ووٹروں کو لبھایا یا دھمکایا تھا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ نڈا کی تقریر نے انتخابی نتائج کو متاثر کیا تھا۔ وکیل نے دلیل دی کہ اس کے علاوہ مقدمہ درج کرنے کے لیے مجسٹریٹ سے اجازت حاصل کرنے میں طریقہ کار کی خامیاں تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بدعنوانی پر کارروائی سے بچنے کے لیے بنایا گیا ہے، جے پی نڈا

لہذا نڈا کے وکیل نے دلیل دی کہ ٹرائل کورٹ کا اس معاملے کو تسلیم کرنے کا فیصلہ غلط تھا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.