ETV Bharat / bharat

JP Nadda on Opposition Alliance اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد بدعنوانی پر کارروائی سے بچنے کے لیے بنایا گیا ہے، جے پی نڈا

author img

By

Published : Jul 17, 2023, 9:53 PM IST

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے یو پی اے اور اپوزیشن پارٹی اتحاد کو بھانومتی کا کنبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ 20 لاکھ کروڑ روپے کی بدعنوانی پر کارروائی سے بچنے کے لیے یہ اتحاد بنایا گیا ہے جس کا نہ کوئی لیڈر ہے، نہ نیت، نہ پالیسی اور نہ فیصلہ سازی کی طاقت۔

Etv Bharat
بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے کانگریس کی قیادت والے متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) کو سیاسی خود غرضی کی کھوکھلی بنیاد پر بنایا گیا 'بھان متی کا کنبہ' قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ 20 لاکھ کروڑ روپے کے گھپلوں پر کارروائی سے بچنے کے لیے یہ اتحاد بنایا گیا ہے جس کا نہ کوئی لیڈر ہے، نہ نیت، نہ پالیسی اور نہ فیصلہ سازی کی طاقت۔

منگل کو ہونے والی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی میٹنگ کے پیش نظر پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نڈا نے کہا کہ ملک کی 38 سیاسی جماعتوں نے این ڈی اے کی میٹنگ میں اب تک اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے اور اس تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ نو سالوں میں این ڈی اے کا گراف اور دائرہ کار بڑھا ہے اور سیاسی پارٹیوں کی ترقی کے ایجنڈے پر عمل کرنے کی خواہش میں اضافہ ہوا ہے اور اس کے نتیجے میں این ڈی اے کا دائرہ بہت بڑھ گیا ہے۔

نڈا نے این ڈی اے کو ملک کی خدمت کے لیے وقف اتحاد قرار دیا اور کہا کہ ’’قومی جمہوری اتحاد 25 سال مکمل کر رہا ہے۔ این ڈی اے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی پوری میعاد اور مودی کی دو میعاد کے بعد بھی مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل شام کو قومی جمہوری اتحاد کا اجلاس بلایا گیا ہے۔ پچھلے 9 سالوں میں این ڈی اے کی تمام پارٹیوں نے این ڈی اے کے ترقیاتی ایجنڈے، منصوبوں، پالیسیوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے، جو وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں چل رہے ہیں۔ پچھلے نو سالوں میں ہم نے وزیر اعظم مودی کی مضبوط قیادت دیکھی ہے۔ ملک نے اسے سراہا ہے اور ایک مثبت ماحول پیدا ہوا ہے۔ ملک کا عام شہری بھی فخر محسوس کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کانگریس اور اس کے اتحادیوں پر طنز کرتے ہوئے بی جے پی صدر نے کہا کہ "کہیں کی اینٹ، کہیں کاروڑا۔ بھان متی نے ایک کنبہ جوڑا.... جہاں تک یو پی اے کا تعلق ہے، یہ بھان متی کا کنبہ ہے۔ یہ ایسا اتحاد ہے، جس کا نہ کوئی لیڈر ہے، نہ نیت، نہ پالیسی، نہ فیصلے لینے کی طاقت۔ یہ یو پی اے حکومت کے 10 سال کی بدعنوانی اور گھپلوں کا مجموعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی خود غرضی کے اس سیاسی اتحاد کی بنیاد کھوکھلی ہے۔ کانگریس نے یہ اتحاد بیس لاکھ کروڑ روپے کے گھپلوں اور بدعنوانی پر کارروائی سے بچنے کے لیے تیار کیا ہے۔ (یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.