ETV Bharat / state

میدک کے بعد حیدرآباد کے پرانے شہر میں بھی کشیدگی، مویشیوں کی نقل و حمل روکنے پر تنازع - Communal tension in Hyderabad

عید الاضحیٰ کے موقعے پر تلنگانہ کے میدک میں مویشیوں کی نقل و حمل پر جھڑپ کے بعد اب حیدرآباد کے پرانے شہر میں بھی کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حیدرآباد کے ملک پیٹ میں ایک نامعلوم خاتون مویشیوں سے لدی ایک گاڑی کو روک پر اس پر چڑھ گئی اور ماحول بگاڑنے کی کوشش کی۔

حیدرآباد میں مویشیوں کی نقل و حمل پر کشیدگی
حیدرآباد میں مویشیوں کی نقل و حمل پر کشیدگی (Photo: ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 16, 2024, 2:08 PM IST

Updated : Jun 16, 2024, 2:14 PM IST

حیدرآباد میں مویشیوں کی نقل و حمل روکنے پر کشیدگی (Video: ETV Bharat)

حیدرآباد: تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد کے علاقے ملک پیٹ میں آج صبح قربانی کے جانوروں کی گاڑی روکنے پر تنازع کھڑا ہو گیا۔ ملک پیٹ میں مویشی لے جا رہی گاڑی کو روک کر ایک نامعلوم خاتون اس کے اوپر چڑھ گئی اور ہنگامہ آرائی کرنا شروع کردیا۔ اس واقعے کے ساتھ ہی عوام میں افراتفری مچ گئی۔

مقامی لوگوں نے اس خاتون کو نیچے اتارنے کی کوشش کی۔ اس واقعے کے سبب خطے میں کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام لگا رہا۔ لوگ خاتون کو گاڑی سے نیچے اترنے کے لیے کہہ رہے تھے لیکن خاتون مویشیوں کی گاڑی کو روکنے پر بضد نظر آ رہی تھی۔ اس سے علاقے میں وقتی طور پر حالات کشیدہ ہو گئے۔ بعد ازاں اس معاملے کو حل کر لیا گیا۔ اطلاع کے مطابق گاڑی پر چڑھنے والی خاتون کا تعلق حیدرآباد سے نہیں ہے۔

وہیں دوسری طرف حیدرآباد کے شاہ عنایت گنج میں بھی پولیس اور گئو رکشکوں کی جانب سے مویشیوں سے لدے ٹرک کو روکا گیا اور ڈرائیور کو دھمکیاں دی گئیں۔ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی دیگر عہدیداروں کے ساتھ جائے وقوع پر پہنچ کر پولیس اور گئو رکشکوں کے خلاف احتجاج کیا۔ پولیس نے موقعے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے وہاں سے گئو رکشکوں کو بھگا دیا اور مویشیوں کی گاڑی کو آگے جانے دیا۔ ذرائع کے مطابق اس ٹرک میں گائے نہیں بلکہ صرف بیل تھے۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ کے میدک میں گایوں کی نقل و حمل پر فرقہ وارانہ جھڑپ، دو افراد زخمی، دفعہ 144 نافذ

Last Updated : Jun 16, 2024, 2:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.