ETV Bharat / state

JK dengue Cases: ڈینگی متاثرین کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز

author img

By

Published : Nov 26, 2022, 11:22 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

صوبہ جموں میں ڈینگی سے متاثرین کی تعداد میں روزانہ اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وادی کشمیر میں ابھی تک اس سے کسی بھی شخص کے متاثر ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ Dengue in Jammu

جموں: جموں صوبے میں ڈینگی متاثرین میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوا ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے مزید 42 افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 5 بچے بھی شامل ہیں۔ صوبہ میں اب تک ڈینگی متاثرین کی مجموعی تعداد 8 ہزار جا پہنچی ہے جب کہ مرنے والوں کی تعداد 18 پہنچ گئی ہے۔ Jammu Dengue Cases

صوبے کے نوڈل افسر کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 268 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 5 کمسن بچوں سمیت 42 نمونوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔ 42 متاثرین میں 25 مرد اور17 خواتین شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 42 متاثرین میں سب سے زیادہ 23 کا تعلق جموں ضلع سے ہے، 9 ادھمپور، سانبہ ضلع کے 4، کٹھوعہ کے 2 جب کہ ڈوڈہ کے 2، پونچھ ایک اور ضلع رام بن کا ایک متاثر شامل ہے۔ Dengue Jammu and Kashmir

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.