ETV Bharat / state

Dengue Cases in Mazafarnagar مظفرنگر میں ڈینگی کے 48 کیسز کی تصدیق

author img

By

Published : Nov 7, 2022, 1:42 PM IST

ضلع مظفر نگر میں اب تک ڈینگی کے 48 مریض پائے گئے ہیں، جن کا علاج جاری ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے بھی الرٹ جاری کیا گیا۔ چیف میڈیکل آفیسر، ضلع کے تمام سی ایس سی کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز میں ڈینگی بخار کے لئے 5/5 بیڈز بنائیں گئے ہیں اور ڈسٹرکٹ اسپتال میں بھی خصوصی وارڈ بنایا گیا ہے۔ Dengue Cases In Mazafarnagar

مظفرنگر میں ڈینگی 48 کیسز کی تصدیق
مظفرنگر میں ڈینگی 48 کیسز کی تصدیق

مظفر نگر: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح اتر پردیش میں بھی ڈینگی کے قہر سے لوگوں میں دہشت پائی جا رہی ہے۔ضلع مظفرنگر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 لوگوں میں ڈینگی کے وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ سی ایس سی کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز میں ڈینگی بخار کے لئے 5/5 بیڈز بنائیں گئے ہیں اور ڈسٹرکٹ اسپتال میں بھی خصوصی وارڈ بنایا گیا۔اس میں 10بیڈز موجود ہیں۔ Dengue Cases in Mazafarnagar

Dengue Cases in Mazafarnagar

چیف میڈیکل آفیسر نے کہا کہ گھبرائیں نہیں، محکمہ صحت کی ٹیم اس سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔سوشل میڈیا پر ضلع میں جو ڈینگی سے ہوئی موت کی افواہ پھیلائی جارہی ہے۔ یہ سراسر غلط ہے۔ مظفر نگر میں اب تک ڈینگی سے کوئی بھی موت نہیں ہوئی ہے۔ ہم افواہ کی تصدیق کے لئے ٹیم کو لے کر خود موقع پر گئے تھے۔ اس گاؤں میں ڈینگی یا کسی بخار سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ چیف میڈیکل آفیسر مہاویر سنگھ فوجدار نے جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارے ضلع میں ڈینگو کے 48 مریض ہیں، ہمارے ضلع اسپتال میں کچھ مریض ہیں، ان کی حالت اب ٹھیک ہے۔

مزید پڑھیں:Dengue Cases In Uttar Pradesh اترپردیش میں ڈینگی کے کل 7134 کیسز کی تصدیق

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.