ETV Bharat / state

مقامی باشندوں کا للہار میں نالہ رومشی پر پل کی تعمیر کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 18, 2024, 5:50 PM IST

ضلع پلوامہ کے للہار اس سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ للہار کے مقام پر نالہ رومشی پر کنکریٹ پل تعمیر کیا جائے جو 2014 میں سیلاب میں بہہ گیا تھا۔اس کے بعد سے ہی مقامی باشندے پل کی تعمیر کا مطالبہ کر رہے ہیں

مقامی باشندوں کا للہار میں نالہ رومشی پر پل کی تعمیر کا مطالبہ
مقامی باشندوں کا للہار میں نالہ رومشی پر پل کی تعمیر کا مطالبہ

مقامی باشندوں کا للہار میں نالہ رومشی پر پل کی تعمیر کا مطالبہ

پلوامہ:ضلع انتظامیہ پلوامہ نے سڑک کے رابطے کو فعال رکھنے کے لیے نالہ پر ایک عارضی پل تعمیر کیا ہے لیکن مقامی باشندے انتظامیہ کے اس فیصلے سے ناراض ہیں۔انہوں نے کنکریٹ پل کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔ علاقہ کے لوگوں نے احتجاج کیا اور للہار پل تمیر کرنے کی مانگ کی ہیں۔

اس ضمن میں غلام حسن نے کہا کہ یہ پل کاکا پورہ کو اونتی پورہ سے ملانے والے تقریباً 50 دیہاتوں کے درمیان رابطہ ہے۔ نالہ پر بنایا گیا عارضی پل ہمیشہ علاقے میں بڑے پیمانے پر ٹریفک جام کا باعث بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کے دور میں ضلع انتظامیہ پلوامہ ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم کی قیادت میں ضلع کی مجموعی ترقی کے حوالے سے اچھا کام کر رہی ہے تاہم ضلع انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ کنکریٹ پل کی تعمیر پر توجہ دیں۔ تاکہ علاقے کے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں:گاندربل میں روڈ سیفٹی بیداری مہم کا افتتاح

جبکہ علاقے کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ سے گزارش کی کہ وہ اس معاملے کو غور سے دیکھیں اور علاقہ کے لوگوں کے مطالبات کو پورا کریں۔


وہی ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی جاوید احمد ڈار نے بتایا کہ للہار کے مقام پر نالہ رومشی پر پل کو نبارڈ کے تحت منظوری مل گئی ہے اور پل کا ٹینڈر ہو چکا ہے اور آنے والے دنوں میں پل پر تعمیراتی کام شروع ہو جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.