ETV Bharat / state

حضرت شاہ عالم درگاہ کا صندل عرس بڑی شان و شوکت سے منایا گیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 3, 2024, 1:42 PM IST

Hazrat Shah Alam Sandal URS: حضرت سید سراج الدین شاہ عالم رحمۃ اللہ علیہ کا صندل اور عرس حضرت شاہ عالم درگاہ میں بڑی شان و شوکت سے منایا گیا۔ اس موقعے پر بڑی تعداد میں زائرین نے عرس مبارک میں شرکت کی۔

حضرت شاہ عالم درگاہ کا صندل عرس بڑی  شان و شوکت سے منایا گیا۔
حضرت شاہ عالم درگاہ کا صندل عرس بڑی شان و شوکت سے منایا گیا۔

حضرت شاہ عالم درگاہ کا صندل عرس بڑی شان و شوکت سے منایا گیا

احمدآباد: گجرات کی رادھانی احمدآباد میں حضرت شاہ عالم کا عرس بڑی شان و شکوت سے منایا جا رہا ہے جس میں بڑی تعداد میں عقیدت مند درگاہ کی زیارت کرنے پہنچ رہے ہیں۔ یہ عرس صاحب سجادہ نشین حضرت سید اخلاق احمد نظام علی بخاری کی سرپرستی منایا جا رہا ہے۔ اس تعلق سے شاہ عالم درگاہ کے خادم خاص صوبہ پٹھان نے کہا کہ جماد الاخر کا چاند نظر آتے ہی احمد اباد میں موجود شاہ عالم سرکار کے درگاہ پر عقیدت مندوں کی بھیڑ نظر آ رہی ہے، کیونکہ رواں مہینے کو حضرت سید سراج الدین شاہ عالم رحمۃ اللہ علیہ اور عرس منایا جا رہا ہے۔

اس سال بھی حضرت شاہ عالم کا 564 واں عرس سے بڑی دھوم دھام سے منایا جا رہا ہے۔ دنیا بھر سے عرس میں شامل ہونے کے لیے عقیدت مندوں کا ازدہام آیا۔ اسی درگاہ سیم نئے سال کا جشن بھی منایا گیا۔ ایسے میں بڑی تعداد میں لوگ منت کے لڈو حاصل کرنے آتے ہیں اور ہماری طرف سے بھی ہر سال لڈو تقسیم کیے جاتے ہیں۔ لڈو حاصل کر کے لوگ اپنی مراد پاتے ہیں۔ اس موقعے پر شاہ عالم سرکار کی درگاہ کی رونق دیکھنے کے لائق ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احمد آباد میں منشیات کے استعمال کے خلاف پروگرام کا انعقاد

اس موقعے پر صوفی مشاہد احمد قادری نے کہا کہ حضرت شاہ عالم سرکار کی کرامات اتنی عمدہ ہے کہ جو بھی اپنی مراد مانگنے درگاہ میں صندل عرس پر آتا ہے، آئندہ سال صندل تک اس کی مراد پوری ہو جاتی ہے۔ شاہ علم درگا پر صندل کے دن لڈو بانٹے جاتے ہیں اور عرس کے پہلے چاند سے لڈو بانٹنے کی شروعات ہو جاتی ہے۔ ہم بھی کافی برسوں سے ہر سال شاہ عالم درگاہ میں لڈو تقسیم کرتے ہیں۔ اس لڈو کو بنانے سے قبل شکر پر ڈھائی لاکھ مرتبہ سورہ اخلاص پڑھی جاتی ہے۔ اس شکر کے لڈو بنتے ہیں اور وہی لڈو ہم عقیدت مندوں کو تقسیم کرتے ہیں اور لڈو حاصل کر کے لوگ منت مانگتے ہیں اور ان کی دعائیں پوری ہوتی ہیں۔ اس میں شامل ہونے کے لیے عقیدت مندوں کا ازدہام آیا ہے۔ اسی درگاہ میں نئے سال کا جشن بھی منایا گیا ایسے میں بڑی تعداد میں لوگ منت کے لڈو حاصل کرنے آتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.