ETV Bharat / state

بیوہ خواتین کو وظیفہ نہیں ملنے پرعثمان خان گھڑیالی نے درگاہ کمیٹی کے خلاف آوازاٹھائی - stipend for widows

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 27, 2024, 4:07 PM IST

دفتر ناظم درگاہ خواجہ صاحب اجمیر میں ایک خط دیا ہے۔ جس میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ اگر درگاہ کمیٹی نے بیواوں کی موجودہ پنشن سمیت 8 ماہ کی بقیہ پنشن 7 دن کے اندر نہ دی تو بیواؤں کے ساتھ شہری احتجاج کریں گے، عثمان گھڑیالی نے بتایا کہ درگاہ کمیٹی زائرین سے بیواؤں کو پنشن دینے کے نام پر اپیل کرتی ہے اور رقم بٹور رہی ہے۔ ایسے میں بیواؤں کو پنشن دینے کا حکم جلد ناظم کے دفتر سے جاری کیا جائے۔

بیوہ خواتین کو وظیفہ نہیں ملنے پرعثمان خان گھڑیالی نے درگاہ کمیٹی کے خلاف آوازاٹھائی
بیوہ خواتین کو وظیفہ نہیں ملنے پرعثمان خان گھڑیالی نے درگاہ کمیٹی کے خلاف آوازاٹھائی (etv bharat)

اجمیر : راجستھان کے اجمیر درگاہ مروسی آملہ کے رکن عثمان خان گھڑیالی نے درگاہ کمیٹی کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے درگاہ کمیٹی پر بیواؤں کے نام پر چندہ لینے اور انہیں گزشتہ 8 ماہ سے پنشن نہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

بیوہ خواتین کو وظیفہ نہیں ملنے پرعثمان خان گھڑیالی نے درگاہ کمیٹی کے خلاف آوازاٹھائی (etv bharat)
اس سلسلے میں انہوں نے 26 مئی کو دفتر ناظم درگاہ خواجہ صاحب اجمیر میں ایک خط دیا ہے۔ جس میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ اگر درگاہ کمیٹی نے بیواوں کی موجودہ پنشن سمیت 8 ماہ کی بقیہ پنشن 7 دن کے اندر نہ دی تو بیواؤں کے ساتھ شہری احتجاج کریں گے، عثمان گھڑیالی نے بتایا کہ درگاہ کمیٹی زائرین سے بیواؤں کو پنشن دینے کے نام پر اپیل کرتی ہے اور رقم بٹور رہی ہے۔ ایسے میں بیواؤں کو پنشن دینے کا حکم جلد ناظم کے دفتر سے جاری کیا جائے اور غریب اور بے سہارا لوگوں کو حق دیا جائے۔ بزرگ بیوہ بلقیس کے مطابق انہیں 45 ڈگری شدید گرمی میں چشتی نگر سے اجمیر پینشن لینے کے لیے چکر لگانے پڑ رہے ہے ،جو کہ انہیں کئی مہینوں سے نہیں ملرہی ہے یہی وجہ ہے کہ وہ گھر کی دشواریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے بار بار درگاہ کمیٹی دفتر کے چکر لگا کر پینشن دیے جانے کی گزارش کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:اجمیر پولیس نے گمشدہ موبائل فونز کو ان کے مالکان تک پہنچایا - Lost Mobile Recovered


عثمان گھڑیالی نے درگاہ دفتر میں درخواست دے کر صاف واضح کر دیا ہے کہ اگر سات روز میں بیواوں کی پینشن دوبارہ شروع نہیں کی گئی تو وہ بیواوں اور شہریوں کےساتھ مل کر درگاہ دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.