ETV Bharat / state

احمد آباد میں منشیات کے استعمال کے خلاف پروگرام کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 2, 2024, 4:58 PM IST

Program against drug abuse in Ahmedabad احمد آباد کے وسترا پور میں موجود آئی آئی ایم میں طلبا کو نشیلے مادوں سے دور رکھنے کے لیے ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں مسلم اسکول کے بچوں نے بھی حصہ لیا۔

Program against drug abuse in Ahmedabad
Program against drug abuse in Ahmedabad

احمد آباد: احمد آباد میں منشیات کے استعمال کے خلاف پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس تعلق سے امنگ فاؤنڈیشن کے رکن داؤد کوٹھاری نے بتایا کہ "صاف بچپن سمیتی"، "امنگ فاؤنڈیشن" اور آئی آئی ایم کے محققین نے مقامی سطح پر منشیات کے استعمال کو روکنے کے لیے طلبا میں بیداری لانے کے لیے ایک پروگرام رکھا ہے. جس میں احمدآباد کی نیو ایج اسکول اور کریسنٹ کے بچوں کے لیے نشیلے مادہ کی روک تھام کے لیے ایک مؤثر حکمت عملی بنانے کے لیے ایک مطالعہ شروع کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں سماجی کارکنوں، کارپوریٹرس، والدین اور سماجی خدمت کرنے والی تنظیموں کو بہتر طریقے سے آگاہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ جس میں اساتذہ، ٹرسٹیز، سماجی کارکنان، سماجی تنظیموں کے سربراہان اور رہنماؤں کے علاوہ آئی آئی ایم کے محقق اعزاز شیخ، ریتو بھٹ، آئی آئی ایم کے پروفیسر اکور شرین آئی آئی ایم کے اس پروگرام میں موجود رہے۔

یہ بھی پڑھیں:
پونچھ میں منشیات فروش کی جائیداد پولیس نے ضبط کی

انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ اس پروگرام میں مقامی سطح پر نشہ آور اشیاء کے استعمال کو روکنے کے لیے کیا کرنا ہے اس کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی گئی۔ اس کام میں صاف بچپن ٹیم اور امنگ فاؤنڈیشن کے داؤد بھائی کوٹھاریا، جبیر بھائی شیخ، یونس بھائی منصوری، عرفان بھائی شیخ، نذیر بھائی پٹیل، زبیر بھائی شیخ، غلام محمد شیخ، انس بھائی نے حصہ لیا۔ پٹنی، طلحہ منصوری، مستقیم سید، مختار شیخ اور بلقیس بانو سید نے بھی اس میں شرکت کی۔ مکتم پورہ وارڈ کی کارپوریٹر زینب شیخ اور کریسنٹ اسکول کے ٹرسٹی آصف خان پٹھان خصوصی طور پر اس پروگرام میں موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.