ETV Bharat / sports

کاویہ کا جذباتی ہونا، کنگ خان کا پیشانی چومنا، یہ ہیں آئی پی ایل 2024 کے شاندار لمحات - IPL Final Top Moments

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 27, 2024, 3:30 PM IST

آئی پی ایل 2024 کے فائنل میچ کے بعد کسی کے چہرے پر خوشی تو کسی کے چہرے پر آنسو چھلک پڑے۔ ٹورنامنٹ کی چیمپیئن کے کے آر کے مالک شاہ رخ خان نے جہاں پورے گراونڈ پر گھوم کر تمام شائقین کا شکریہ ادا کیا تو وہیں ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں شکست کی وجہ سے حیدرآباد ٹیم کی مالک کاویہ مارن کا دل ٹوٹ گیا اور جذباتی ہوگئیں لیکن اپنی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر وہ تالیاں بجاتی رہیں۔

IPL Final Top Moments
کاویہ کا جذباتی ہونا، کنگ خان کا پیشانی چومنا، یہ ہیں آئی پی ایل 2024 کے شاندار لمحات (IANS)

حیدرآباد: آئی پی ایل 2024 کے فائنل میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔ اس سیزن میں بلے بازی میں ریکارڈ بنانے والی حیدرآباد کی ٹیم فائنل میچ میں ناقص بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور پوری ٹیم 18.3 اوور میں صرف 113 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ جسے کولکتہ نے 10.3 اوور میں حاصل کرکے حیدرآباد کا ٹرافی جیتنے کا خواب چکنا چور کر دیا۔ میچ کے بعد کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنیں۔

آئی پی ایل 2024 کے شاندار لمحات

کاویہ مارن شکست کے بعد جذباتی ہوگئیں: سن رائزرز حیدرآباد کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہا ہے۔ جس میں سے حیدرآباد ٹیم کی مالک کاویہ مارن کو جذباتی ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ دراصل فائنل میچ میں کولکتہ کی جیت کے بعد کاویہ مارن حیدرآباد ٹیم کی پورے سیز میں شاندار کوشش پر تالیاں بجاتے ہوئے رونے لگتی ہیں اور اپنے آنسو چھپانے کی کوشش بھی کرتی ہیں۔ اس کے بعد کاویہ مارن پیچھے مڑ کر اپنے آنسو پونچھتی ہیں۔ کولکتہ کی جیت کے بعد کاویہ مارن کے آنسو نے بھی کافی سرخیاں بنائیں۔

شاہ رخ خان نے گوتم گمبھیر کا ماتھا چوما: کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان جیت کے بعد بہت خوش نظر آئے۔ کولکتہ کو فائنل میں پہنچانے والے گوتم گمبھیر کو شاہ رخ خان نے گلے لگایا اور ان کے ماتھے کو چوما۔ دونوں کی یہ تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے۔ گوتم گمبھیر نے ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کی درخواست پر ہی لکھنؤ سپر جائنٹس سے کولکتہ آئے ہیں۔

رنکو سنگھ نے ٹرافی کو گلے لگایا: جیت کے بعد کے کے آر کے بائیں ہاتھ کے بلے باز رنکو سنگھ کافی خوش نظر آئے۔ ان کی ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ ٹرافی کو تھامنے کے بعد رنکو اسے اپنے دل کے قریب پکڑے ہوئے اور اپنا سر اس پر رکھتے ہوئے دیکھا گیا۔ واضح رہے کہ رنکو سنگھ نے اس سال زیادہ بیٹنگ نہیں کی ہے، تاہم گزشتہ سیزن میں انھوں نے شاندار کارکردگی کا مطاہرہ کیا تھا۔

جیت کے بعد سہانا خان جذباتی ہوگئیں: کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جیت کے بعد شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان جذباتی ہو گئیں۔ اس کے بعد کنگ خان نے بیٹی سہانا اور بیٹے آریان کو گلے لگایا۔ یہ ویڈیو اور تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سہانا خان اس سال کولکتہ کے بیشتر میچوں میں اسٹیڈیئم میں پہنچ کر اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتی نظر آئیں۔

ہوٹل میں کے کے آر کا جشن: میچ کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم نے ہوٹل میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ جشن منایا۔ فتح کے بعد کپتان شریاس ایئر کی جیت کا جشن وائرل ہوگیا۔ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ہوٹل میں کیک کاٹنے کے بعد جشن منایا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اس ویڈیو کو اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔

رنکو سنگھ کی بلاگنگ: میچ جیتنے کے بعد رنکو سنگھ نے اپنے فون سے بلاگنگ شروع کر دی، جس سے رنکو سنگھ بہت لطف اندوز ہو رہے ہیں، رنکو مختلف انداز میں کہہ رہے ہیں، 'ہیلو دوستوں، نئے بلاگ میں خوش آمدید، سبسکرائب کریں اور گھنٹی کا بٹن دبائیں'۔ ہم نے فائنل ٹرافی جیت لیا، تو ملتے ہیں اگلے بلاگ میں۔

گمبھیر نارائن نے ایک دوسرے کو گود میں اٹھا لیا: کولکتہ کی جیت کے بعد ہمیشہ سنجیدہ رہنے والے گوتم اور سنیل نارائن کو ہنستے ہوئے دیکھا گیا۔ سنیل نارائن نے خوشی خوشی گوتم گمبھیر کو پیچھے سے اپنی گود میں اٹھا لیا، جس کے بعد گوتم گمبھیر نے بھی سنیل نارائن کو گود میں اٹھا لیا۔ دونوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، جس میں دونوں ہنس بھی رہے ہیں۔سنیل نارائن کو اس بار پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی پی ایل 2024 کا ٹائٹل کولکاتا نائٹ رائڈرس نے جیت لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.