ETV Bharat / state

Tailoring Course for Women فوج کے زیر اہتمام گاندربل میں خواتین کے لیے سلائی سینٹر قائم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 7:03 PM IST

a
a

وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں فوج اور پنچایتی ادارے کے اشتراک سے خواتین کے لیے ٹریننگ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔

فوج کے زیر اہتمام گاندربل میں خواتین کے لیے سلائی سینٹر قائم

گاندربل: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقہ سرفراو میں فوج کی 34-آسام رائفلز نے خواتین کو با اختیار بنانے کے اپنے جذبے کے تحت مقامی پنچایتی ممبران کے اشتراک سے ’’ووکیشنل ٹریننگ سنٹر‘‘ کے نام سے ایک سلائی سنٹر کا قیام عمل میں لایا۔ سلائی سنٹر کا رسمی طور افتتاح ڈی ڈی سی ممبر نورانی جارہ نے کیا جبکہ اس موقع پر پی آر آئی ممبران سمیت فوجی اہلکاروں نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

مقامی خواتین نے سلائی سنٹر کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ہند مندر سنٹر کے قیام سے علاقے کی خواتین کو کافی فائدہ حاصل ہوگا۔ اس سے نہ صرف خواتین کو روزگار کے وسائل مہیا ہوں گے بلکہ ان کی خود اعتمادی میں بھی اضافہ ہوگا۔ ادھر، مقامی ڈی ڈی سی ممبر، محمد نورانی نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی اور ضلع سطح کے ساتھ ساتھ پنچایتی اداروں کی کانب سے ہنر بخش کورسز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے گاندربل ضلع کے اس دور افتادہ علاقے میں خواتین کے لیے سلائی سنٹر کے قیام پر فوج کی ستائش کی۔

مزید پڑھیں: Stitching and Tailoring Course کشتواڑ سراواں میں سلائی سنٹر کیمپ اختتام پذیر

انہوں نے مقامی خواتین کو آگے آنے اور اس سنٹر سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی تلقین کی۔ ڈی ڈی سی ممبر نے مستقبل میں بھی اس طرح کے کورسز کے اور سنٹرز کے قیام کی یقین دہانی کی۔ انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’’ہمیں امید ہے کہ خواتین سلائی سنٹر سے ماہرین کی نگرانی میں تربیت حاصل کرکے خود روزگار کمانے کی اہل ہوں گی۔‘‘ واضح رہے کہ فوج، پولیس اور این جی اوز کی جانب سے اس طرح کے کورسز انجام دیے جاتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.