ETV Bharat / state

ماتا کھیر بھوانی میلے کی تیاریاں عروج پر

author img

By

Published : May 28, 2019, 6:39 AM IST

ماتا کھیر بھوانی میلے کی تیاریاں عروج پر

ماتا کھیر بھوانی میلے کی تیاریاں عروج پر

ریاست جموں و کشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے تولمولہ میں ہر برس ماتا کھیر بھوانی میلہ لگتا ہے جس میں ہزاروں عقیدت مند پہنچتے ہیں۔


ہر برس کی طرح اس برس بھی ماتا کھیر بھوانی میلہ دس جون کو منعقد ہوگا جس کی تیاریاں ضلعی انتظامیہ نے گذشتہ کئی دنوں سے شروع کی ہے۔

میلے کا آغاز 10 جون سے ہوگا۔

انتظامیہ نے جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔ اسی طرح متعدد سکیوریٹی پوائنٹ بھی قائم کیے گئے ہیں۔

ماتا کھیر بھوانی میلہ ہر برس منعقد ہوتا ہے جس میں ملک بھر سے ہزاروں عقیدتمند شریک ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست جموں کشمیر سے کئی برسوں قبل کشمیری پنڈتوں نے وادی کو چھوڑ دیا تھا تاہم اس میلے میں تقریباً ہر کشمیری پنڈت آتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.