ETV Bharat / state

ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2023, 12:20 PM IST

جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ا
ا

ڈوڈہ (جموں کشمیر) : صوبہ جموں کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں جمعرات کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے، تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ ہوئی ہے۔ گزشتہ روز ڈوڈہ کے عسر علاقے میں پیش آئے دلدوز سرک حادثہ میں 38افراد ہلاک ہونے اور آج صبح ضلع کے بھدرواہ علاقے میں آتشزدگی کے واقعے کے سبب ڈوڈہ کے سہمے ہوئے باشندے زلزلوں کے جھٹکوں سے سہم گئے۔

نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں جمعرات صبح نو بجکر 34 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 76 کلو میٹر درج تھی۔ تاہم زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار (Siesmic Zone) میں آتا ہے۔

مزید پڑھیں: Earthquake In J&K جموں و کشمیر میں شدید زلزلے کے جھٹکے

قابل ذکر ہے کہ سال رواں کے ماہ جون میں جموں وکشمیر یونین ٹیریٹری کے ضلع ڈوڈہ سمیت لداخ یونین ٹیریٹری میں زائد از ایک درجن زلزلوں کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلوں کے ان جھٹکوں میں گرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم زلزلوں کے جھٹکے یہاں کے لوگوں کو سنہ 2005میں آئے خوفناک اور تباہ کن زلزلے کی یاد دلاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.