ETV Bharat / bharat

Earthquake In J&K جموں و کشمیر میں شدید زلزلے کے جھٹکے

author img

By

Published : Mar 22, 2023, 6:45 AM IST

جموں و کشمیر میں شدید زلزلے کے جھٹکے
جموں و کشمیر میں شدید زلزلے کے جھٹکے

جموں و کشمیر میں 6.6 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔ زلزلے کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز ہندوکش علاقہ تھا۔

جموں و کشمیر میں شدید زلزلے کے جھٹکے

بڈگام: جموں و کشمیر میں منگل کی رات کو شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر 6.6 کی شدت کا زلزلہ آیا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اس دوران لوگ جان بچانے کے غرض سے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور ساتھ ہی اپنے احباب کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ زلزلہ طول بلد 36.09 ڈگری شمال اور طول بلد 71.35 ڈگری پر تھا۔ انہوں نے کہا کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش علاقہ تھا۔ زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے، تاہم لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے۔


اس زلزے سے متاثرہ ہونے والے ممالک میں ترکمانستان، ہندوستان، قازقستان، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان، چین، افغانستان اور کرغزستان ہیں۔ اس زلزلے کے بعد وادی میں مواصلاتی نظام بھی کافی سست پڑ گیا ہے جس سے فون پر بات کرنا دشوار ہو رہا ہے۔ بتادیں کہ منگل کی شام قومی دارالحکومت دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ کچھ دیر تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے باعث بہت سے لوگ رہائشی عمارتوں سے نکل کر کھلی جگہوں پر آگئے۔ نوئیڈا کے سیکٹر 22 کے ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ ہماری عمارت کے بہت سے مکین کامن گراؤنڈ ایریا میں آ گئے۔ لوگ کسی بھی اپ ڈیٹ کے لیے مسلسل اپنے فون چیک کر رہے تھے۔

مزید پڑھیں:۔ Earthquake in Afghanistan افغانستان، پاکستان اور بھارت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

جیو نیوز کے مطابق افغانستان میں 6.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے سبب پاکستان میں ابھی تک نو افراد کے ہلاک جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.