ETV Bharat / state

Wrestler Protest پہلوان آج نئی پارلیمنٹ عمارت تک 'پرامن' مارچ نکالیں گے

author img

By

Published : May 28, 2023, 7:31 AM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

قومی دارالحکومت دہلی کے جنتر منتر پر بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف پہلوانوں کا مظاہرہ جاری ہے۔ وہیں آج پہلوان پارلیمنٹ کی نئی عمارت تک پرامن مارچ نکالیں گے۔

نئی دہلی: پہلوانوں نے سنیچر کی شام دیر گئے کہا کہ اتوار کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے سامنے مہیلا مہاپنچایت کو منسوخ کرنے کے لیے بہت دباؤ ڈالا گیا لیکن وہ پرامن مارچ کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے پہلوانوں نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقعے پر اتوار کو مہیلا مہاپنچایت کا اعلان کیا تھا۔ پہلوان بجرنگ پونیا، ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ کسی بھی قسم کی طاقت انہیں پرامن مارچ کے ساتھ آگے بڑھنے سے نہیں روکے گی۔ انتظامیہ نے انہیں جنتر منتر سے پارلیمنٹ کی نئی عمارت تک مارچ نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔ ونیش پھوگاٹ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہم مہیلا مہاپنچایت کے ساتھ آگے بڑھیں گے، چاہے کچھ بھی ہو۔ ہمارے حامیوں کو امبالہ کے ایک گرودوارہ میں روک دیا گیا ہے جہاں انہیں آج رات قیام کرنا تھا اور اب اسے چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ پہلوان نے مہاپنچایت میں شرکت کے لیے کئی شہروں کا دورہ کیا تھا اس دوران انہوں نے خواتین اور کھاپوں سے ان کے احتجاج کی حمایت کرنے کی اپیل کی تھی۔

ونیش نے مزید کہا کہ اگر اتوار کو ان پر طاقت کا استعمال کیا گیا تب بھی مارچ پرامن طریقے سے جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی ہمیں روکا جائے گا، ہم وہیں بیٹھیں گے اور مہاپنچایت کریں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ ان کی حمایت کرنے والے لوگوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے حامیوں کے گھر پر چھاپے مارے گئے ہیں لیکن خواتین حامی مہاپنچایت کے لیے دہلی ضرور پہنچیں گی۔ جنتر منتر پر ایک مہینے سے جاری احتجاج کے مقام پر پہلوانوں اور ان کے حامیوں پر پولیس کی جانب سے کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔ وہیں پولیس کی بڑی تعداد بھی موجود ہیں۔ ونیش پھوگاٹ ایک پریس کانفرنس کے دوران روپڑی انہوں نے کہا کہ یہ واقعی ایک مشکل (صورتحال) ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ مستقبل ہمارے ساتھ کیا ہوگا۔ چاہے ہم زندہ ہوں یا نہ ہوں، پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے روز مہا پنچایت ضرور ہوگی۔ہم انصاف چاہتے تھے لیکن یہاں کچھ اور ہی ہو رہا ہے۔ ہمارے حامیوں کو اس طرح ہراساں کیا جا رہا ہے جیسے برج بھوشن شرن سنگھ نہیں ہم مجرم ہیں۔

ریسلر وینیش پھوگاٹ نے کہا کہ اب تک ہم ان تمام ہم وطنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری لڑائی میں ہمارا ساتھ دیا لیکن ہم ابھی تک بچے ہیں۔ ہم اب بھی خوف کے سائے میں ہیں۔ نہ جانے کل ہمارے ساتھ کیا ہو گا۔ ہم زندہ رہیں گے یا نہیں؟ انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے پاس بہت سی ویڈیوز آرہی ہیں۔ جس میں ہماری حمایت کے لیے آنے والے لوگوں کو روکا جا رہا ہے۔ پولیس ان کے ساتھ ناروا سلوک کر رہی ہے۔ انہیں ڈرایا دھمکایا بھی جا رہا ہے۔ ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ پولیس نے پوری دہلی کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے، لیکن ہمارے ساتھ کچھ بھی ہو، ہم لڑائی جاری رکھیں گے۔ ہم ڈرنے والے نہیں ہیں اور ضرور مہاپنچایت کریں گے۔ اگر پولیس ہمیں مارے تب بھی ہم تشدد کا راستہ نہیں اختیار کریں گے۔ ونیش پھوگاٹ نے روتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بہت مشکل حالات میں ہیں۔ ہماری حالت بہت خراب ہے۔ اب ہم بہت خوفزدہ ہیں۔ پورا ملک ہمارے ساتھ ہے لیکن پھر بھی ہم بچے ہیں۔ ہم نہیں جانتے کہ کل ہمارے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Vinesh Phogat بیٹیاں سڑکوں پر بیٹھی ہیں، کوئی ان کا پرسان حال نہیں، ونیش پھوگاٹ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.