ETV Bharat / state

Vinesh Phogat بیٹیاں سڑکوں پر بیٹھی ہیں، کوئی ان کا پرسان حال نہیں، ونیش پھوگاٹ

author img

By

Published : May 25, 2023, 8:05 PM IST

بیٹیاں سڑکوں پر بیٹھی ہیں، کوئی اس کا پرسان حال نہیں
بیٹیاں سڑکوں پر بیٹھی ہیں، کوئی اس کا پرسان حال نہیں

خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے جمعرات کو کہا کہ جب وہ تمغہ لے کر آئیں تو انہیں لگا کہ یہاں بیٹیوں کی بہت عزت کی جاتی ہے، لیکن اب حالت یہ ہے کہ وہ سڑکوں پر بیٹھی ہوئی ہیں اور کوئی ان کا پرسان حال نہیں ہے۔

جیند:ونیش پھوگاٹ جیند-نروانہ قومی شاہراہ کے کھٹکر ٹول پلازہ پر کسان پنچایت میں آئی تھیں۔ پنچایت میں ونیش کے علاوہ بجرنگ پونیا، دیگر پہلوان، سابق گورنر ستیہ پال ملک وغیرہ موجود تھے۔

ونیش نے الزام لگایا کہ خواتین کھلاڑی گزشتہ 12 سالوں سے ان کے ساتھ ہونے والے استحصال کی وجہ سے تل تل مر رہی ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ درندے انہیں نوچ نوچ کر کھارہے تھے اور وہ اپنے گھر والوں کو بھی بتانے سے قاصر تھی۔ پانی سر سے گزر جانے کی وجہ سے اب ان سب کو اس استحصال اور ناانصافی کے خلاف ہاتھوں پر جان رکھ کر سڑک پر دھرنا دینا پڑا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ برج بھوشن شرن سنگھ کو حکمراں پارٹی کے مضبوط رکن پارلیمنٹ ہونے کی وجہ سے کھلی چھوٹ دی جارہی ہے۔ ملزم میڈیا میں کھلے عام انٹرویو دے کر ملک کی بیٹیوں کو بدنام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت کے اکسانے اور سرپرستی کی وجہ سے بی جے پی کے ملزم رکن پارلیمنٹ کھلاڑیوں کے خلاف الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں۔انہوں نے ملک کی ہر عورت سے اپیل کی کہ وہ 9053903100 پر مس کال کرکے اس لڑائی میں اپنی آواز بلند کریں۔

پچھلے ایک مہینے سے دہلی کے جنتر منتر پر بیٹھے پہلوانوں نے 28 مئی کو پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے سامنے مہیلا مہاپنچایت بلائی ہے۔اس موقع پر سابق گورنر ملک نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت مغرور ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ ملک کی بیٹیوں کو سڑکوں پر انصاف مانگتے نہیں دکھائی نہیں دے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:RS 100 Crore in Labourer's Bank Account یومیہ مزدور کے اکاؤنٹ میں اچانک سو کروڑ روپے آ گئے

ریسلر بجرنگ پونیا نے کہا کہ ہم یہ فائٹ ضرور جیتیں گے۔ بجرنگ نے کہا کہ ماں شکتی اور نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں 28 مئی کو پارلیمنٹ کے سامنے ہونے والی مہا پنچایت میں مکمل امن اور نظم و ضبط کے حدود میں رہتے ہوئے آئیں۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.