ETV Bharat / bharat

دہلی میں 18مئی کو راہل گاندھی ریلی، تیاریاں جاری - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 17, 2024, 8:28 PM IST

قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی کے 18 مئی کو ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لینے والوں میں ریاستی صدر دیوندر یادو کے ہمراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین اور سابق ایم ایل اے انل بھاردواج، سمیت کثیر تعداد میں علاقے کے کانگریس لیڈران موجود تھے۔

دہلی میں 18مئی کو راہل گاندھی ریلی، تیاریاں جاری
دہلی میں 18مئی کو راہل گاندھی ریلی، تیاریاں جاری (Photo Credit: Etv Bharat)

نئی دہلی : کانگریس رہنما راہل گاندھی ہفتہ کے روز یعنی 18مئی سے چاندنی چوک پارلیمانی حلقہ کے وزیر پور اسمبلی کے رام لیلا میدان میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرکے دہلی میں لوک سبھا انتخابات کی مہم کا آغاز کریں گے۔

دریں اثنا دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیوندر یادو نے اشوک وہار کے رام لیلا میدان میں منعقد ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دہلی کے کانگریس کارکنان اور لیڈران سے اپیل کرتے ہیں کہ چاندنی چوک پارلیمانی حلقہ سمیت پوری دہلی سے ہزاروں لوگ 18 تاریخ کو اشوک وہار کے رام لیلا میدان پہنچ کر راہل گاندھی کو سنیں گے۔

دیوندر یادو نے کہا کہ جلسہ عام کی تیاریوں کے لیے ہمیں مل کر تمام انتظامات کرنے ہوں گے۔ گرمیوں کے موسم میں آنے والے لوگوں کے بیٹھنے کا انتظام، پینے کے پانی وغیرہ کا انتظام بہتر طریقہ سے ہونا چاہئے۔ تاہم اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہئے کہ آنے والے ہر شخص کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے. اس کے ساتھ ہی تمام ضلعی صدور بالخصوص آدرش نگر ضلع اور چاندنی چوک کے ضلع صدور سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ای رکشہ اور آٹو رکشا کے ذریعے مہم چلائیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ لوگ راہل گاندھی کے جلسہ عام میں زیادہ سے زیادہ لوگ پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ ریلی میں آنے والے علاقائی لوگوں اور کارکنوں کے لئے رام لیلا میدان میں مناسب انتظامات کرنے کی ذمہ داری بھی ضلع صدور کو دی گئی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی کے 18 مئی کو ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کا جائزہ لینے والوں میں ریاستی صدر دیوندر یادو کے ہمراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین اور سابق ایم ایل اے انل بھاردواج، سمیت کثیر تعداد میں علاقے کے کانگریس لیڈران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.