ETV Bharat / state

بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی معافی کا معاملہ، سپریم کورٹ پیر کو سنائے گا فیصلہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 6, 2024, 8:37 PM IST

سپریم کورٹ پیر کو سنائے گا فیصلہ
سپریم کورٹ پیر کو سنائے گا فیصلہ

Bilkis Bano case سپریم کورٹ بلقیس بانو کیس کے 11 مجرموں کی رہائی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر پیر کو فیصلہ سنائے گی۔ رہائی کی مخالفت کرتے ہوئے بلقیس بانو کے وکیل نے کہا تھا کہ وہ صدمے سے ابھی تک سنبھل نہیں پائی اور مجرموں کو رہا کر دیا گیا۔ ای ٹی وی بھارت کے سمت سکسینہ کی رپورٹ

نئی دہلی: سپریم کورٹ بلقیس بانو کیس کے مجرموں کی رہائی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر پیر کو فیصلہ سنائے گی۔ بلقیس بانو کو 2002 میں گجرات فسادات کے دوران اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس میں 11 لوگ مجرم ثابت ہوئے تھے۔ گجرات حکومت نے ان مجرموں کو سزا سے استثنیٰ دیا تھا۔ اس کی بہت مخالفت ہوئی، پھر معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا۔

سپریم کورٹ بلقیس بانو کیس کے 11 مجرموں کی رہائی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر پیر کو فیصلہ سنائے گی۔ رہائی کی مخالفت کرتے ہوئے بلقیس بانو کے وکیل نے کہا تھا کہ وہ صدمے سے ابھی تک سنبھل نہیں پائی اور مجرموں کو رہا کر دیا گیا۔ تاہم سپریم کورٹ نے مجرموں کی قبل از وقت رہائی پر بھی سوالات اٹھائے تھے۔ سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ ہم سزا میں معافی کے تصور کے خلاف نہیں ہیں، کیونکہ قانون میں اسے اچھی طرح سے قبول کیا گیا ہے۔ لیکن یہ واضح کیا جائے کہ یہ مجرم معافی کے اہل کیسے ہوئے؟

آپ کو بتا دیں کہ 27 فروری 2002 کو گجرات کے گودھرا اسٹیشن پر سابرمتی ایکسپریس کی کوچ کو جلا دیا گیا تھا۔ کوچ میں 59 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس کے بعد گجرات میں فسادات پھوٹ پڑے۔ بلقیس بانو فسادات کی آگ سے بچنے کے لیے اپنی بیٹی اور خاندان کے ساتھ گاؤں چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔

تین مارچ 2002 کو 20-30 لوگوں کے ہجوم نے اس جگہ پر تلواروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا جہاں بلقیس بانو اور ان کے اہل خانہ چھپے ہوئے تھے۔ بلقیس بانو کو ہجوم نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بلقیس اس وقت 5 ماہ کی حاملہ تھیں۔ یہی نہیں ان کے خاندان کے 7 افراد کو بھی قتل کر دیا گیا۔ باقی 6 ارکان وہاں سے بھاگ گئے۔

اس معاملے میں سی بی آئی عدالت نے 11 لوگوں کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی۔ ان میں سے ایک مجرم نے معافی کی پالیسی کے تحت رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے گجرات ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔ گجرات ہائی کورٹ نے اسے مسترد کر دیا۔ اس کے بعد مجرم گجرات ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پہنچ گیا۔

مئی 2022 میں سپریم کورٹ نے کہا کہ گجرات حکومت کو اس معاملے میں فیصلہ لینا چاہیے۔ عدالت کی ہدایت پر گجرات حکومت نے رہائی پر فیصلہ لینے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی کی سفارش پر گجرات حکومت نے تمام 11 مجرموں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کی بہت مخالفت ہوئی، پھر معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.