ETV Bharat / state

وزیراعظم روزگار میلے میں 51 ہزار تقرر نامے تقسیم کریں گے

author img

By UNI (United News of India)

Published : Nov 29, 2023, 7:00 AM IST

rozgar mela
rozgar mela

ملک بھر میں مودی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کو روزگار دینے کے لئے روزگار میلہ مہم شروع کی گئی ہے۔ روزگار میلہ روزگار پیدا کرنے کو اعلیٰ ترین ترجیح دینے کے وزیراعظم کے وعدے کو پورا کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔ Rozgar Mela initiated by Modi govt for youth employment

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو روزگار میلے میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 51 ہزار سے زیادہ نئے بھرتی کئے گئے ملازمین کو تقرر نامے تقسیم کریں گے۔ وزیراعظم نئے بھرتی ہونے والے ملازمین سے خطاب بھی کریں گے۔ روزگار میلہ پورے ملک میں 37 مقامات پر منعقد کیا جائے گا۔ اس پہل کے تحت مرکزی حکومت کے محکموں کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مختلف مقامات پر ملازمین بھرتی کئے جارہے ہیں۔

  • Under Rozgar Mela, Prime Minister @narendramodi to distribute more than 51,000 appointment letters to newly inducted recruits in Government departments and organizations on 30th November

    Rozgar Mela is a step towards fulfillment of the commitment of PM to accord the highest… pic.twitter.com/ErYblXZuVH

    — DD News (@DDNewslive) November 28, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

نئے بھرتی کردہ پورے ملک سے منتخب یہ افراد مختلف وزارتوں / محکموں بشمول ریونیو کا محکمہ ، امور داخلہ کی وزارت ، اعلیٰ تعلیم کا محکمہ، اسکولی تعلیم اور خواندگی کا محکمہ، مالی خدمات کا محکمہ، وزارت دفاع، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت اور محنت اور روز گار کی وزارت میں سرکاری ملازمتیں جوائن کریں گے۔ روز گار میلہ روزگار پیدا کرنے کو اعلیٰ ترین ترجیح دینے کے وزیراعظم کے وعدے کو پورا کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔ امید ہے کہ روز گار میلہ، روزگار پیدا کرنے میں اضافہ کرنے کے علاوہ نوجوانوں کو بامعنی امداد فراہم کرے گا اور انہیں ملک کی ترقی میں شرکت کے لئے با اختیار بنائے گا۔

مزید پڑھیں: روزگار میلہ شفافیت اور گڈ گورننس کا ثبوت ہے: مودی

نئے بھرتی کئے گئے ملازمین اپنے اختراعی خیالات، اپنی صلاحیتوں کے ساتھ ملک کی صنعتی، اقتصادی اور سماجی ترقی کو مستحکم کرنے کا کام کریں گے اور اس طرح وزیر اعظم کے ‘وکست بھارت’ کے ویژن کو حاصل کرنے میں مدد کریں گے۔ نئے بھرتی کئے گئے ملازمین کرم یوگی پرارمبھ کے ذریعہ، جو آئی گاٹ کرم یوگی پورٹل پر ایک آن لائن ماڈیول ہے، خود کی تربیت کرنے کا موقع حاصل کریں گے۔ کرم یوگی پرارمبھ ایک ایسا آن لائن ماڈیول ہے، جس میں کہیں بھی اور کسی بھی ڈیوائس کے ذریعہ سیکھنے کے 800 سے زیادہ ای- لرننگ کورس دستیاب ہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.