ETV Bharat / state

Meat Shops in Delhi اب دہلی میں گوشت کی دکانیں مذہبی مقامات سے ایک سو پچاس میٹر دور کھلیں گی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 1:50 PM IST

اب مذہبی مقامات سے 150 میٹر دور کھلیں گی گوشت کی دکانیں
اب مذہبی مقامات سے 150 میٹر دور کھلیں گی گوشت کی دکانیں

دہلی میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ لائسنسنگ فیس میں تضاد کو ختم کرنے اور شمال، جنوب اور مشرقی کارپوریشنوں میں ضابطوں میں یکسانیت لانے کے لیے ایم سی ڈی نے گوشت کی دکانوں کے لیے ایک نئی لائسنسنگ پالیسی پاس کی ہے۔ یہ نئی پالیسی ایم سی ڈی کے تمام زونس میں نافذ کی جائے گی۔ New Policy for Meat Shops in Delhi

نئی دہلی: دہلی میں اب مذہبی مقامات سے 150 میٹر دور گوشت کی دکانیں کھل سکیں گی۔ اس دوران گوشت کی دکانیں مذہبی مقامات سے کم از کم 150 میٹر کے فاصلے پر ہونے کو یقینی بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی تھی جسے پاس کرلیا گیا ہے۔ پالیسی کے مطابق گوشت کی دکان مندر، مسجد، گردوارہ، شمشان گھاٹ اور قبرستان و دیگر مذہبی مقامات کے درمیان کم از کم فاصلہ 150 میٹر ہونا لازمی ہے۔ تاہم، یہ پالیسی کی منظوری کی تاریخ سے پہلے موجود دکانوں کے لائسنسوں پر لاگو نہیں ہوگا۔ نئی پالیسی میں دکانوں کے لیے 18,000 روپے اور پروسیسنگ یونٹس کے لیے 1.5 لاکھ روپے بطور لائسنس فیس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ "ایم سی ڈی کے ضم کیے جانے سے قبل شمال، جنوب اور مشرقی کارپوریشنس کی گوشت کی دکانوں اور پروسیسنگ یونٹس کو لائسنس جاری کرنے کے لیے مختلف پالیسیاں تھیں۔ تاہم اب یکساں پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ منظور کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Crackdown On Meat Shops گجرات کی کابینہ میں گوشت کی دکانوں پر بحث

تجویز میں کہا گیا تھا کہ گوشت کی دکانوں کے لیے نیا لائسنس دینے یا لائسنس کی تجدید کی فیس ایک سال کے لیے 7000 روپے، دو سال کے لیے 12000 روپے اور تین سال کے لیے 18000 روپے ہوگی۔ اس کے علاوہ 500 روپے پروسیسنگ فیس وصول کی جائے گی۔ مالک کی موت کے بعد دکان کا لائسنس قانونی وارث کو منتقل کرنے کے لیے 5500 روپے فیس وصول کی جائے گی۔ اگر کسی خلاف ورزی کی وجہ سے گوشت کی دکان یا احاطے کو سیل کیا جاتا ہے تو پہلی بار سیل کھولنے پر 20,000 روپے کی رقم بطور پروسیسنگ فیس وصول کی جائے گی۔ جب کہ بعد کی خلاف ورزیوں پر 50,000 روپے فیس وصول کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.