ETV Bharat / state

كے وی ایس نے پی ایم کیئرس فنڈ میں 10 کروڑ سے زائد عطیہ کیا

author img

By

Published : Apr 21, 2020, 11:26 AM IST

كے وی ایس نے پی ایم کیئرس فنڈ میں 10 کروڑ سے زائد عطیہ کیے
كے وی ایس نے پی ایم کیئرس فنڈ میں 10 کروڑ سے زائد عطیہ کیے

کیندریہ ودیالیہ سنگھٹن (كے وی ایس) نے عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں پی ایم کیئرس فنڈ میں 10 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جمع کی ہے اور ملک بھر کے 80 سنٹرل اسکولوں کو آئیسولیشن سنٹر بنایا گیا ہے۔

انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت کی جانب سے پیر کو جاری ریلیز کے مطابق کیندریہ ودیالیہ سنگھٹن (كے وی ایس) کے ملازمین اور اساتذہ نے اپنے ایک دن کی تنخواہ دے کر 10 کروڑ 40 لاکھ روپے پی ایم کیئر فنڈ میں جمع کیے ہیں جبکہ کچھ لوگوں نے ایک دن کی تنخواہ سمیت ایک لاکھ روپے تک جمع کیے ہیں۔

ریلیز میں بتایا گیا کہ 32 ہزار 247 ٹیچروں نے آن لائن کے ذریعہ پڑھائی شروع کرائی جس میں سات لاکھ سات ہزار 312 طالب علموں نے شرکت کی۔

سنٹرل اسکول کورونا وائرس سے لڑائی میں احتیاطی اقدامات کے ساتھ ہی ضروری کام بھی کر رہا ہے۔ اب تک 80 مرکزی اسکولوں کو ضلع انتظامیہ اور محکمہ دفاع کی درخواست پر قرنطین اور آئیسولیشن سنٹر بنایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.