ETV Bharat / state

بھارت میں کورونا کیسز ایک کروڑ سے تجاوز

author img

By

Published : Dec 19, 2020, 12:18 PM IST

بھارت ایک کروڑ سے زائد کورونا کیسز والا دنیا کا دوسرا ملک
بھارت ایک کروڑ سے زائد کورونا کیسز والا دنیا کا دوسرا ملک

کورونا وائرس کے مسلسل نئے کیسز کے رپورٹ ہونے سے اس کی مجموعی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور بھارت اس اعداد و شمار کو عبور کرنے والا دنیا کا دوسرا ملک بن گیا ہے حالانکہ اچھی بات یہ ہے کہ ملک میں متاثرین کی رفتار کم ہوگئی ہے اور زیر علاج مریضوں کی تعداد بھی کم ہو کر تین لاکھ رہ گئی ہے۔

اب تک امریکہ میں 1.74 کروڑ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب بھارت بھی ایک کروڑ کی تعداد کو عبور کر چکا ہے۔

برازیل دنیا بھر میں تیسرے مقام پر ہے اور یہاں اب تک 71.62 لاکھ متاثرین ہوچکے ہیں لیکن ان دونوں ممالک میں بھارت کے مقابلہ میں کورونا وائرس 'کوڈ19' سے کہیں زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ امریکہ میں 3.13 لاکھ، برازیل میں 1.85 لاکھ جبکہ بھارت میں 1.45 لاکھ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔


ہفتہ کو وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 25،153 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 1،00،04،600 ہوگئی۔

اس عرصے کے دوران 29،885 مریض صحت مند ہوئے جس سے یہ تعداد 95.50 لاکھ ہوگئی۔ ملک میں شفایابی کی شرح 95.46 فیصد ہے۔ 5080 فعال کیسز سے یہ تعداد 3.08 لاکھ ہوچکی اور اس کی شرح 3.09 فیصد ہے۔

اس عرصے میں 347 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 1،45،136 ہوگئی ہے۔ ملک میں اموات کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.