ETV Bharat / state

امیت شاہ نے تمل ناڈو، آندھرا اور پڈوچیری کے وزرائے اعلیٰ سے سائیکلون میچونگ سے متعلق بات کی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 9:05 PM IST

میچونگ سے متعلق بات کی
میچونگ سے متعلق بات کی

جنوبی ہند کی ریاستیں تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور پڈوچیری سمندری طوفان میچونگ کی زد میں آنے والی ہیں۔ اس طوفان کے تعلق سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے تینوں ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات کی اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تینوں ریاستوں میں نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس بھیجنے کی بات کی۔Rains pound Chennai due to Cyclone Michaung

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو تمل ناڈو، آندھرا پردیش اور پڈوچیری کے وزرائے اعلیٰ سے سائیکلون میچونگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بات کی اور انہیں تمام ضروری مرکزی مدد کا یقین دلایا۔ امیت شاہ نے یہ بھی کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے اہلکاروں کی کافی تعیناتی پہلے ہی کر دی گئی ہے اور اضافی ٹیمیں مزید مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں وزیر داخلہ نے ایک مراسلہ میں کہا کہ انہوں نے طوفان 'میچونگ' کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکل موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ 'این ڈی آر ایف کی مناسب تعیناتی پہلے ہی کر دی گئی ہے اور اضافی ٹیمیں مزید مدد کے لیے تیار ہیں۔' وزیر داخلہ نے آندھرا پردیش کے چیف منسٹر کے ساتھ طوفان سے متعلق تیاریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'شہریوں کی جان بچانا ہماری ترجیح رہی ہے۔ مرکزی حکومت آندھرا پردیش کو تمام ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ این ڈی آر ایف پہلے ہی تعینات ہے اور ضرورت کے مطابق مزید ٹیمیں تیار رکھی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چکرواتی طوفان مِیچونگ سے چنئی اور آس پاس کے اضلاع میں حالات تشویشناک

آندھرا پردیش کے مغربی وسطی اور ساحلی جنوبی علاقے پر منڈلا رہے سمندری طوفان میچونگ ایک شدید طوفان میں تبدیل ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے ریاست کے کئی حصوں میں شدید بارش ہوئی ہے۔ ایک اہلکار نے پیر کو یہ جانکاری دی۔ امراوتی موسمیاتی مرکز کے ایک اہلکار نے ایک بیان میں کہا کہ شدید طوفان کے بتدریج شدت اختیار کرنے اور جنوبی آندھرا پردیش کے ساحل کے قریب قریب متوازی شمال کی طرف بڑھنے اور نیلور اور مچھلی پٹنم کے درمیان باپٹلا کے قریب سے گزرنے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.