ETV Bharat / bharat

چکرواتی طوفان مِیچونگ سے چنئی اور آس پاس کے اضلاع میں حالات تشویشناک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 4, 2023, 2:58 PM IST

Updated : Dec 4, 2023, 9:12 PM IST

تمل ناڈو میں چکرواتی طوفان میچونگ کی وجہ سے حالات کافی تشویشناک ہیں۔ حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ لوگ گھروں سے نہ نکلیں۔ ساتھ ہی ماہی گیروں کو بھی سمندر میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ Cyclone Michaung

Cyclone Michaung
چکرواتی طوفان مِیچونگ سے چنئی اور آس پاس کے اضلاع میں حالات تشویشناک

مِیچونگ سے چنئی اور آس پاس کے اضلاع میں حالات تشویشناک

چنئی: سمندری طوفان 'میچونگ' کے اثر کی وجہ سے پیر کو چنئی اور اس کے آس پاس کے اضلاع میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اس طوفان کا 5 دسمبر کو آندھرا پردیش کے ساحل تک پہنچنے کا امکان ہے۔ مسلسل موسلادھار بارش کے باعث شہر کے نچلے اور رہائشی علاقے زیرآب ہو گیے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین شہر کے مختلف مقامات پر جمع پانی کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کے باعث شہر کے کئی علاقوں میں بجلی غائب اور انٹرنیٹ سروس درہم برہم ہوگئی ہیں۔

Cyclone Michaung
چکرواتی طوفان مِیچونگ سے چنئی اور آس پاس کے اضلاع میں حالات تشویشناک

ذرائع کے مطابق مسلسل بارش کی وجہ سے چنئی ہوائی اڈے کی پروازیں صبح 9:40 سے 11:40 تک معطل رہی جس کی وجہ سے ہوائی اڈے سے آنے اور جانے والی تقریباً 70 پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ مزید رن وے اور ٹرمیک بھی بند ہیں۔ غور طلب ہو کہ سمندری طوفان 'میچونگ' کے اثر کی وجہ سے چنئی اور اس کے آس پاس کے چنگل پیٹ، کانچی پورم اور تروولور اضلاع میں اتوار کی دیر رات سے موسلادھار بارش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) کے مطابق، سمندری طوفان کا مرکز خلیج بنگال کے جنوب مغرب میں، پڈوچیری کے تقریباً 210 کلومیٹر مشرق شمال میں ہے۔ اس طوفان کا شمال مغرب کی طرف بہت ہی زیادہ مضبوط ہونے اور 5 دسمبر کی صبح آندھرا پردیش کے نیلور اور مچلی پٹنم کے ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ طوفان کی وجہ سے ریل اور ہوائی خدمات منسوخ ہو گئی ہیں۔

Last Updated : Dec 4, 2023, 9:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.