ETV Bharat / state

IGP Kashmir Visits Kashmiri Pandits: آئی جی پی کشمیر نے احتجاجی کشمیری پنڈتوں سے ملاقات کی

author img

By

Published : May 18, 2022, 7:28 AM IST

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر نے وسطی کشمیر کے بڈگام میں شیخ پورہ مہاجر کالونی میں احتجاجی کشمیری پنڈتوں سے ملاقات کی۔ IGP Kashmir visits Kashmiri Pandits In Budgam

آئی جی پی کشمیر نے احتجاجی کشمیری پنڈتوں سے ملاقات کی
آئی جی پی کشمیر نے احتجاجی کشمیری پنڈتوں سے ملاقات کی

بڈگام، جموں وکشمیر: کشمیری پنڈت کی ہلاکت کے بعد شیخ پورہ پنڈت کالونی میں گزشتہ روز مسلسل چھٹے دن بھی پی ایم پیکج ملازمین کا احتجاج جاری رہا، کشمیری پنڈتوں نے پرامن احتجاج کیا اور ضلع انتظامیہ بڈگام کا پتلا جلایا۔ IGP Kashmir visits Kashmiri Pandits۔ اسی درمیان انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) کشمیر نے وسطی کشمیر کے بڈگام میں شیخ پورہ مہاجر کالونی میں احتجاجی کشمیری پنڈتوں سے ملاقات کی۔ آئی جی پی نے احتجاج کرنے والے کشمیری پنڈتوں پر زور دیا کہ وہ کشمیر چھوڑنے کے بارے میں نہ سوچیں کیونکہ ایل او سی کے پار دہشت گردوں اور ان کے آقاؤں کے یہی منصوبے ہیں۔ آئی جی پی نے کشمیری پنڈتوں سے کہا کہ ''ہم سب کو مل کر عسکریت پسندوں اور ان کے آقاؤں کے ان مذموم منصوبوں کو ناکام بنانا ہے۔'' IGP visits pandit colony Budgam

آئی جی پی کشمیر نے احتجاجی کشمیری پنڈتوں سے ملاقات کی
آئی جی پی نے کاہمیری پنڈت برادری کو ہر طرح کی مدد اور سیکورٹی کا یقین دلایا، انہوں نے احتجاج کرنے والے پنڈتوں سے آنے والے دنوں میں بہتر اور سیکورٹی کور کو بڑھانے کا وعدہ کیا۔ ڈویژنل کمشنر کشمیر اور دیگر افسران بھی شیخ پورہ مہاجر کیمپ میں آئی جی پی کے ساتھ تھے۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.