ETV Bharat / state

BJP Leader on Rahul Bhat’s Killing: راہل بھٹ کے قاتلوں کی ہلاکت، بی جے پی کا صحیح تصویر منظر عام پر لانے کا مطالبہ

author img

By

Published : May 17, 2022, 2:49 PM IST

کشمیری پنڈت راہل بھٹ کی ہلاکت کے خلاف ضلع اننت ناگ میں احتجاج کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی لیڈران نے پولیس و یو ٹی انتظامیہ سے راہل بٹ کے قاتلوں کو ہلاک کیے جانے سے متعلق BJP Leader on Kashmiri Pandit’s Killing صحیح تصویر منظر عام پر لائے جانے کی اپیل کی۔

BJP Staged Protest in Anantnag against Kashmiri Pandit’s Killing
BJP Staged Protest in Anantnag against Kashmiri Pandit’s Killing

اننت ناگ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سیر سالیہ علاقہ میں کشمیری پنڈت راہل بھٹ کی ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ BJP Staged Protest in Anantnag against Kashmiri Pandit’s Killing مظاہرین نے ’’راہل بھٹ کے قاتلوں کو سزا دو‘‘، ’’راہل بھٹ امر رہے‘‘، ’’عام شہریوں کی ہلاکت کو بند کرو‘‘ کے نعرے بلند کرتے ہوئے ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔

راہل بھٹ کے قاتلوں کی ہلاکت، بی جے پی کا صحیح تصویر منظر عام پر لانے کا مطالبہ

احتجاج میں شامل بی جے پی کے سینئر رہنما صوفی محمد یوسف نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی سرکار کی جانب سے کشمیری پنڈتوں کی باز آبادکاری کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور خاص کر پی ایم پیکیج کے تحت کشمیری پنڈتوں کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے جو ملک کے دشمنوں کو راس نہیں آرہا ہے جس وجہ سے وہ بوکھلاہٹ میں آکر کشمیری پنڈتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔‘‘

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ’’غم کی اس گھڑی میں بی جے پی مقتول راہل بھٹ کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کی شریک ہے۔‘‘ انہوں نے پولیس حکام کی جانب سے راہل بھٹ کے قاتلوں کو ہلاک کیے جانے کے دعوے سے متعلق اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ’’راہل بھٹ کے قاتلوں کی ہلاکت کے حوالے سے صحیح تصویر کو منظر عام پر لایا جانا چاہئے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ بی جے پی کی جانب سے سیر سالیہ، اننت ناگ میں ایک پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی صدارت پارٹی کے سینئر رہنما صوفی یوسف نے کی اس موقع پر بی جے پی کے دیگر لیڈران و کارکنان کی خاصی تعداد بھی موجود تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.