ETV Bharat / state

Congress President Electionغیر گاندھی خاندان کا امیدوار ہونا بی جے پی کے منھ پر طمانچہ، پرمود تیواری

author img

By

Published : Oct 11, 2022, 7:52 AM IST

پرمود تیواری
پرمود تیواری

پرمود تیواری نے کہا کہ کانگریس صدر کے لئے انتخاب 17 اکتوبر کو ہونا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی 19 اکتوبر کو ہوگی اور اسی دن نتائج کے اعلان بھی کر دئے جائیں گے. میں یہاں ملیکا ارجن کھڑگے کے انتخابی انچارج کی حیثیت سے کانگریس کے تمام کارکنان سے حمایت کی اپیل کرنے پہنچا ہوں۔Congress leader Pramod Tiwari's criticism of BJP

پٹنہ:کانگریس میں قومی سطح پر صدارتی عہدے کے لیے دو امیدوار اس وقت آمنے سامنے ہیں، پارٹی کے سینئر لیڈر ملیکا ارجن کھڑگے اور ششی تھرور، دونوں امیدواروں نے اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لیے رابطہ مہم شروع کر دیا ہے، اسی ضمن میں آج ملیکا ارجن کھڑگے کی جانب سے انتخابی مورچہ سنبھالنے والے سینئر رہنما و رکن پارلیمان پرمود تیواری ریاستی دفتر صداقت آشرم پہنچے اور میڈیا سے روبرو ہوئے. حالانکہ انہوں نے ضابطہ کے مطابق پارٹی دفتر پہنچنے کے بعد پارٹی کے بہار ریاستی صدر و نامزد کئے گئے پارٹی کے دیگر انتخابی افسران سے کوئی ملاقات نہیں کی۔Congress leader Pramod Tiwari's criticism of BJP

پرمود تیواری نے کہا کہ کانگریس صدر کے لئے انتخاب 17 اکتوبر کو ہونا ہے جبکہ ووٹوں کی گنتی 19 اکتوبر کو ہوگی اور اسی دن نتائج کے اعلان بھی کر دئے جائیں گے. میں یہاں ملیکا ارجن کھڑگے کے انتخابی انچارج کی حیثیت سے کانگریس کے تمام کارکنان سے حمایت کی اپیل کرنے پہنچا ہوں۔

پرمود تیواری

انہوں نے کہا کہ ملیکا ارجن ہی اس وقت واحد ایسے لیڈر ہیں جو پارٹی کو آگے بڑھا سکتے ہیں، پارٹی کے تئیں انہوں نے اپنے آپ کو وقف کر دیا اور جب بھی کانگریس پر کسی طرح کی مصیبت آئی تو کاندھے سے کاندھے ملا کر وہ کھڑے رہے مگر کبھی پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا، ان کی ایمانداری کی وجہ سے ہی سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی نے انہیں اپنا انتخابی ایجنٹ بنایا تھا، اور اسی بھروسے کی وجہ سے سونیا گاندھی نے راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر بنایا، وہ پارٹی کے فکر کو آگے بڑھانے والوں میں ہیں اور سبھی کو اسی فکر کے ساتھ جوڑ کر رکھنے والوں میں ہیں، اسی وجہ سے پارٹی قیادت کے لیے ان سے بہتر کوئی امیدوار نہیں ہو سکتا.

پرمود تیواری نے کہا کہ کانگریس میں تبدیلی کی وکالت کرنے والی جی23 گروپ کے سبھی کھڑگے جی کی تائید اور حمایت میں کھڑے ہیں، ملیکا ارجن کھڑگے پارٹی کے سب سے تجربہ کار لیڈران میں شامل ہیں اور دلت لیڈر بھی ہیں۔

مزید پڑھیں:Congress presidential poll میں کسی کے خلاف الیکشن نہیں لڑ رہا ہوں، کھڑگے

ایک سوال کے جواب میں پرمود تیواری نے کہا کہ کانگریس صدر کے امیدوار کے طور پر غیر گاندھی خاندان کا ہونا دراصل بی جے پی کے منھ پر زوردار طمانچہ ہے، جو لوگوں لوگوں کو ورغلاتی آئی ہے کہ کانگریس صدر گاندھی خاندان کے علاوہ کوئی دوسرا نہیں بن سکتا، اس سے قبل بھی ضرورت کے حساب سے گاندھی خاندان کے علاوہ لوگ بنے ہیں اور آگے بھی بنتے رہیں گے. کیونکہ کانگریس ہی ایسی واحد پارٹی ہے جو تمام لوگوں کو ساتھ لیکر چلنے کا ہنر جانتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.