ETV Bharat / state

عام آدمی پارٹی کے رہنما بی جے پی دفتر جائیں گے، ہمت ہے تو گرفتار کریں: مودی پر کیجریوال کا حملہ - Arvind Kejriwal Arrest Dare

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 18, 2024, 10:14 PM IST

Will Go To BJP HQ With All AAP Leaders دہلی کے وزیراعظم اروند کیجریوال نے آج ایک ویڈیو جاری کرکے اعلان کیا کہ وہ کل 19 مئی کو 12 بجے دن پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ بی جے پی دفتر جائیں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

دہلی: عام آدمی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سواتی مالیوال پرحملہ کے سلسلہ میں پولیس کی جانب سے کیجریوال کے پی اے بیبھاو کمار کو گرفتار کرنے کے بعد دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں اعلان کیا کہ کل 12 بجے دن وہ عام آدمی پارٹی کے تمام رہنماؤں کے ساتھ بی جے پی دفتر جائیں گے، انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو ہمیں گرفتار کرلیں‘۔

کیجریوال نے عام آدمی پارٹی کے رہناؤں کی گرفتاری پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ منیش سسودیا اور سنجے سنگھ کے علاوہ متعدد رہنماؤں کو جیل بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے پی ایم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم بی جے پی دفتر آئیں گے آپ ہمیں گرفتار کرلیں‘۔

انہوں نے سوال کیا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت کی کیا غلطی تھی؟ کیا معیاری تعلیم اور محلہ کلینک فراہم کرنا غلط ہے؟ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ان کے اچھے کاموں کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے غصے کا اظہار کیا کہ تمام رہنماؤں کو جیل میں ڈال کر عام آدمی پارٹی کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی لوگوں کے دلوں میں ہے... بی جے پی کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.