ETV Bharat / state

Protest Against Civilian Killings: غیر مقامی افراد پر حملوں کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Apr 12, 2022, 7:55 PM IST

غیر مقامی افراد پر حملوں کے خلاف احتجاج
غیر مقامی افراد پر حملوں کے خلاف احتجاج

شہری ہلاکتوں، Protest Against Civilian Killings خصوصاً غیر مقامی افراد پر حملوں کے خلاف سمبل، بانڈی پورہ میں احتجاج کرتے ہوئے لوگوں نے حملوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

جموں و کشمیر میں گزشتہ دنوں شہریوں خاص کر غیر مقامی مزدوروں، کاریگروں پر ہو رہے قاتلانہ حملوں Non Local Killings in Kashmir کے خلاف شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل قصبہ میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے ان حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ Protest Against Attack on non locals احتجاج میں شامل مظاہرین نے غیر مقامی مزدوروں اور عام شہریوں پر ہو رہے مسلسل حملوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

غیر مقامی افراد پر حملوں کے خلاف احتجاج

احتجاج میں شامل لوگوں نے کہا کہ شہری ہلاکتیں قابل مذمت ہیں۔ Civilian Killings in kashmir انہوں نے کہا: ’’غیر مقامی مزدور یہاں اپنی روٹی روزی کمانے کے لئے آتے ہیں جن کا کسی بھی تنازعہ کے ساتھ کوئی واسطہ نہیں ہے تاہم اس کے باوجود ان پر حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو قابل مذمت ہے۔‘‘ Protest Against Civilian Attacks انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح سے کشمیر کے روایتی بھائی چارے اور تہذیب کو زک پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو یہاں کے باشندوں کے لئے ناقابل برداشت ہے۔ مظاہرین نے انتظامیہ سے ان حملوں کے پیچھے کارفرما عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.