ETV Bharat / city

کولگام میں پھر عسکریت پسندوں کا حملہ، دو غیر مقامی مزدور ہلاک، ایک زخمی

جموں و کشمیر پولیس نے ان ہلاکتوں کے لئے عسکریت پسندوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ کولگام میں دو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت سے محض 24 گھنٹے قبل یعنی ہفتے کی شام سرینگر اور پلوامہ اضلاع میں 'ٹارگیٹ کلنگ' کے دو الگ الگ واقعات میں دو غیر مقامی مزدور مارے گئے تھے۔

کلگام میں پھر عسکریت پسندوں کا حملہ، دو غیر مقامی مزدور ہلاک، ایک زخمی

author img

By

Published : Oct 17, 2021, 8:15 PM IST

جنوبی کشمیر کےضلع کولگام کے ونپوہ میں اتوار کی شام نامعلوم بندوق برداروں نے مبینہ طور پر دو غیر مقامی مزدوروں کو ہلاک کردیا ہے، جبکہ ایک تیسرا شخص زخمی ہوا ہے۔

کلگام میں پھر عسکریت پسندوں کا حملہ، دو غیر مقامی مزدور ہلاک، ایک زخمی

جموں و کشمیر پولیس نے ان ہلاکتوں کے لئے عسکریت پسندوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔کولگام میں دو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت سے محض 24 گھنٹے قبل یعنی ہفتے کی شام سرینگر اور پلوامہ اضلاع میں 'ٹارگیٹ کلنگ' کے دو الگ الگ واقعات میں دو غیر مقامی مزدور مارے گئے تھے۔ بتایا جاتا ہے مشتبہ عسکریت پسندوں نے کولگام کے علاقے گنجی پورہ میں تین غیر مقامی مزدوروں پر فائرنگ کی، جس میں سے دو ہلاک اور ایک زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تین غیر مقامی لوگوں کی شناخت راجہ رشی دیو، جوگندر رشی دیو، چنچن رشی دیو کے طور پر کی گئی ہے جو کہ بہار کے رہنے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مزدور کی شناخت چن چن ریشی دیو کے طور پر ہوئی ہے جو کہ بہار کے رہنے والے ہیں جن میں سے ایک کو علاج کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: عام شہریوں کی ہلاکتوں میں کشمیریوں کا ہاتھ نہیں: فاروق عبداللہ

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جی ایم سی اننت ناگ ڈاکٹر محمد اقبال صوفی نے بتایا کہ ایک غیر مقامی مزدور ملا ہے وہ مستحکم ہے۔ ایک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ فورسز نے موقع پر پہنچ کر حملہ آوروں کو پکڑنے کی کوشش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.