ETV Bharat / sports

Asian Champions Trophy Hockey دفاعی چیمپئن کوریا نے جیت کے ساتھ مہم کا آغاز کیا

author img

By

Published : Aug 3, 2023, 8:50 PM IST

دفاعی چیمپئن کوریا نے جیت کے ساتھ مہم کا آغاز کیا
دفاعی چیمپئن کوریا نے جیت کے ساتھ مہم کا آغاز کیا

دفاعی چیمپئن کوریا نے جمعرات کو جاپان کو 2-1 سے شکست دے کر ایشیائی چیمپئنز ٹرافی کی مہم کا آغاز کیا۔کوریا اور جاپان کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

چنئی:میئر رادھا کرشنن اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کوریا کے گول کیلون پارک (27ویں منٹ) اور جونگھو کم (35ویں منٹ) نے کئے۔ ریوما اوکا نے چھٹے منٹ میں پہلا گول کر کے جاپان کو ابتدائی برتری دلائی لیکن ٹیم اس کے بعد پیچھے ہو گئی۔

یوکا کے گول کی بدولت مضبوط شروعات کرنے والے جاپان کو اس وقت ایک دھچکا لگا جب 21ویں منٹ میں ریکی فوجیشیما کو یلو کارڈ دکھائے جانے پر باہر بھیج دیا گیا۔ یہ کارڈ جاپان کے لیے مہنگا ثابت ہوا کیونکہ پارک نے جلد ہی ایک فیلڈ گول کے ساتھ کوریا کے لیے برابری کر دی۔

اس گول کے بعد کوریا نے جاپان پر دباؤ ڈالا اور انہیں حملے کا موقع نہیں دیا۔ تیسرے کوارٹر میں اس کا نتیجہ نکلا جب کم نے فیلڈ گول کر کے کوریا کو برتری دلائی۔

جاپان نے چوتھے کوارٹر میں اٹیکنگ ہاکی کھیل کر میچ میں واپسی کی کوشش کی لیکن اس کوشش میں سرین تناکا (48ویں منٹ) اور یامادا شوٹا (55ویں منٹ) کو پیلے کارڈز دیکھ کر پچ سے باہر بھیج دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Clifford Miranda کلفورڈ مرانڈا ہندوستانی انڈر 23 ٹیم کے کوچ مقرر

اس جیت کے بعد کوریا پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے جب کہ جاپان کو اپنا کھاتہ کھولنے کے لیے کم از کم ایک دن انتظار کرنا ہوگا۔ کوریا کا اگلا مقابلہ جمعہ کو پاکستان سے ہوگا جبکہ جاپان کا مقابلہ میزبان ہندوستان سے ہوگا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.