ETV Bharat / sports

Clifford Miranda کلفورڈ مرانڈا ہندوستانی انڈر 23 ٹیم کے کوچ مقرر

author img

By

Published : Aug 3, 2023, 6:35 PM IST

سابق ہندوستانی فٹ بالر کلفورڈ مرانڈا کو انڈر 23 مردوں کی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

کلفورڈ مرانڈا ہندوستانی انڈر 23 ٹیم کے کوچ مقرر
کلفورڈ مرانڈا ہندوستانی انڈر 23 ٹیم کے کوچ مقرر

نئی دہلی:اے آئی ایف ایف نے جمعرات کو آئی ایم وجین کی سربراہی میں تکنیکی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ میٹنگ میں پنکی بومپال ماگر، ہرجندر سنگھ، ارون ملہوترا، کلائمیکس لارنس، یوجینیسن لنگڈوہ اور اے آئی ایف ایف کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر سید شبیر پاشا نے شرکت کی۔

کمیٹی نے نالپن موہنراج کو اسسٹنٹ کوچ، رگھویر کھنوالکر کو گول کیپنگ کوچ اور گیون الیاس آراوجو کو انڈر 23 مردوں کی ٹیم کے فٹنس کوچ کے طور پر، اس کے علاوہ ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے کلفورڈ مرانڈا کی سفارش کی۔

مرانڈا 2005 سے 2014 کے درمیان ہندوستانی ٹیم کے لیے کھیل چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے نو سالہ بین الاقوامی کیریئر میں دو سیف چیمپئن شپ، دو نہرو کپ اور ایک اے ایف سی چیلنج کپ جیتا۔

مرانڈا کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اے آئی ایف ایف کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر شاجی پربھاکرن نے کہا، "کلفورڈ کو ہندوستانی مردوں کی انڈر 23 قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیے جانے پر مبارکباد۔ کلفورڈ نے اوڈیشہ ایف سی کے لیے سپر کپ جیتنے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مجھے یقین ہے کہ ہم ہندوستانی ٹیم سے اچھے مظاہرہ کی امید کر سکتے ہیں۔

میرانڈا کا پہلا بڑا ٹورنامنٹ اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2024 کے کوالیفائر ہوگا جو 6 ستمبر سے چین کے شہر ڈالیان میں منعقد ہوں گے، جس کے لیے جمعرات کو ممکنہ 28 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ۔

یہ کھلاڑی 12 اگست کو بھونیشور میں اپنا تیاری کیمپ شروع کریں گے۔ ہندوستان کو مالدیپ، متحدہ عرب امارات اور میزبان چین کے خلاف کوالیفائر کے گروپ جی میں رکھا گیا ہے۔اے ایف سی انڈر-23 ایشیائی کپ قطر 2024 مردوں کے اولمپک فٹ بال ٹورنامنٹ پیرس 2024 کے لیے کوالیفائر کے طور پر بھی کام کرے گا۔ یہ مقابلے کا چھٹا ایڈیشن ہوگا اور ہندوستان پہلی بار فائنل ٹورنامنٹ میں جگہ بنانے کی کوشش کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Calcutta Football League کلکتہ فٹبال لیگ میں ایسٹ بنگال کی بڑی جیت

اے ایف سی انڈر-23 ایشیائی کپ قطر 2024 کوالیفائر کی ممکنہ فہرست:

گول کیپر: سچن سریش، ہریتک تیواری، پربھسوکھن سنگھ گل، عرش انور شیخ۔

ڈیفنڈر: نریندر گہلوت، ہورمپم روئیوا، وکاس یمنم، ہیلن نونگٹڈو، سنجیو اسٹالن، سمیت راٹھی، جتیندر سنگھ، عبدالربیہ۔

مڈ فیلڈر: تھوئیبا سنگھ موئرنگتھم، لالرنلیانا ہنامٹے، جیتیشور سنگھ یمکھائبم، آیوش دیو چھتری، وِبن موہنن، برسن ڈیوبن فرنینڈس، امرجیت سنگھ کیام۔

فارورڈ: سورو کے، وکرم پرتاپ سنگھ، پارتھیب گوگوئی، روہت دانو، نینتھونگنبا میٹی کھمنتھیم، گورکیرت سنگھ، آیوش چکارا، شیو شکتی نارائنن، سہیل احمد بھٹ۔

ہیڈ کوچ: کلفورڈ مرانڈا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.