ETV Bharat / sports

IPL Title Sponsor: آئی پی ایل کو ملا نیا ٹائٹل اسپانسر

author img

By

Published : Jan 11, 2022, 4:09 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ Indian Premier League کو نیا ٹائٹل اسپانسر مل گیا۔ ٹاٹا گروپ کو آئی پی ایل کی نئی ٹائٹل اسپانسرشپ IPL Title Sponsor مل گئی ہے۔ اس سے قبل ٹائٹل اسپانسر ویوو کمپنی تھی۔

IPL title sponsors
IPL title sponsors

سال 2022 سے آئی پی ایل کی ٹائٹل اسپانسرشپ کی کمان ٹاٹا گروپ کے ہاتھوں میں ہوگی۔ یعنی اب یہ ٹورنامنٹ 'ٹاٹا آئی پی ایل' کے نام سے جانا جائے گا۔ Tata to Replace Vivo as IPL Title Sponsors ٹاٹا نے چینی کمپنی ویوو کی جگہ لی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

آئی پی ایل کے چیئرمین برجیش پٹیل نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا ہے کہ سال 2022 سے ٹاٹا گروپ آئی پی ایل کا ٹائٹل اسپانسر ہوگا۔

آج آئی پی ایل گورننگ کونسل کی میٹنگ ہوئی جس میں کئی بڑے فیصلے لیے گئے ہیں۔ ٹاٹا کو آئی پی ایل کا ٹائٹل اسپانسر بنایا گیا ہے اس کے علاوہ احمد آباد کی ٹیم کو خریدنے والے سی وی سی گروپ کو بھی لیٹر آف انٹینٹ سونپا گیا ہے۔

ویوو نے سال 2018 میں آئی پی ایل ٹائٹل اسپانسرشپ کے حقوق IPL Title Sponsorship Rights خریدے تھے۔ اس کے لیے کمپنی، بی سی سی آئی کو ہر سال 440 کروڑ روپے ادا کرنا پڑتا تھا۔ ویوو کا یہ معاہدہ 2022 تک تھا۔ گزشتہ برس جب بھارت اور چین کے درمیان تنازع کی وجہ سے ملک میں احتجاج ہوا تھا تب ویوو کو ایک سال کے لیے بریک لینا پڑا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ آئی پی ایل کا 2022 کا سیزن کئی لحاظ سے خاص ہونے والا ہے کیونکہ اس بار میگا نیلامی ہے۔ اسی طرح یہ سیزن ٹائٹل اسپانسر کے طور پر ویوو کا آخری سال ہوگا۔

اتنا ہی نہیں آئی پی ایل کو جلد ہی ایک نیا میڈیا اسپانسر بھی مل جائے گا کیونکہ اسٹار کے ساتھ آئی پی ایل کے حقوق بھی 2022 تک ہی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.