ETV Bharat / sports

ICC T20 Rankings: ٹی ٹوینٹی درجہ بندی میں سوریہ کُمار یادو کی لمبی چھلانگ

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 7:49 PM IST

آئی سی سی بلے بازوں کی ٹی 20 رینکنگ میں سوریہ کمار یادو دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ Suryakumar Yadav Moves Up to Second Spot in T20

Suryakumar Yadav Moves Up to Second Spot in T20
بھارت کے بلے باز سوریہ کمار یادو

بھارت کے بلے باز سوریہ کمار یادو اپنے ٹی 20 انٹرنیشنل کریئر کی پہلی 20 اننگز میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹی 20 رینکنگ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ منگل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں 76 رنز بنانے کے بعد وہ بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پاکستان کے بابر اعظم (818) سے صرف دو پوائنٹس پیچھے ہیں۔ Suryakumar Yadav Place Second in Rankings

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے دو میچ سوریہ کمار کے لیے اتنے اچھے نہیں رہے، انہوں نے کپتان روہت شرما کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔ تاہم تیسرے میچ میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کو 165 کے مشکل ہدف کے بہت قریب پہنچا دیا۔ اس اننگز کی وجہ سے وہ چوتھے نمبر سے دو درجے اوپر آگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے محمد رضوان اور ایڈن مارکرم کو ایک ایک مقام کا نقصان ہوا ہے۔ بھارت کو ویسٹ انڈیز کے خلاف اس سیریز میں مزید دو میچ کھیلنے ہیں اور سوریہ کمار کے پاس بابر کو پیچھے چھوڑنے کا سنہری موقع ہے۔

سوریہ کُمار یادو نے گزشتہ سال اپنا ٹی 20 انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا، اب تک 38.11 کی اوسط اور 175.60 کے اسٹرائیک ریٹ سے 648 رنز بنا چکے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ ماہ ٹرینٹ برج میں انگلینڈ کے خلاف 117 رنز بنانے کے بعد رینکنگ میں 44 مقامات کی بڑی چھلانگ لگائی تھی۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم اس وقت تینوں بین الاقوامی فارمیٹس میں ٹاپ تھری میں واحد بلے باز ہیں۔ ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں ٹاپ پر براجمان بابر اعظم ٹیسٹ درجہ بندی میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کا اگلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ اگست کے آخر میں ایشیا کپ کے دوران ہوگا اور اس دوران بابر ٹی 20 انٹرنیشنل رینکنگ میں نیچے کھسک سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.