ETV Bharat / sports

ICC Women's T20 Rankings: شفالی ورما ایک بار پھر دنیا کی نمبر ایک ٹی ٹوئنٹی بلے باز

author img

By

Published : Jan 26, 2022, 7:25 AM IST

بھارت کی اوپنر شفالی ورما آئی سی سی ٹی۔20 خواتین کی درجہ بندی میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون بن گئی ہیں۔ Shafali Verma regains top in T20

ICC Women's T20 Rankings
ICC Women's T20 Rankings

بھارتی خواتین ٹیم کی سلامی بلے باز شفالی ورما نے منگل کے روز آئی سی سی ٹی 20 بلے بازی رینکنگ میں دوبارہ نمبر ایک مقام حاصل کرلیا۔ Shafali Verma regains top in ICC Women's T20 Ranking

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نوجوان بھارتی بلے باز شفالی نے تجربہ کار آسٹریلیائی بلے باز بیتھ مونی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 726 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ نمبر ایک پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ latest ICC T20 ranking

مونی کے پاس 724 پوائنٹس ہیں۔ 18 سالہ شفالی نے پہلی بار آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2020 میں نمبر ون مقام حاصل کیا تھا۔

رینکنگ میں آسٹریلیا کی کپتان میگ لیننگ 719 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور بھارت کی اسمرتی مندھانا 709 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔ Smriti Mandhana ranking in ICC T20

اس کے علاوہ بھارتیہ آف اسپنر دپتی شرما 685 پوائنٹس کے ساتھ گیندبازوں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگئی ہیں۔ انگلینڈ کی اسپنر ایکلیسٹون 761 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ ان کی ہم وطن سارہ گلین 722 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقہ کی شبنیم اسماعیل 718 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈر رینکنگ میں نیوزی لینڈ کی سوفی ڈیوائن پہلے نمبر پر برقرار ہیں جبکہ انگلینڈ کی نٹالی سائیور دوسرے اور بھارت کی دپتی شرما تیسرے نمبر پر رہیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.