ETV Bharat / sports

IND vs AUS1st Test بھارتی ٹیم کو 223 رنز کی سبقت، چار سو رنز پر آل آوٹ

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 9:54 AM IST

Updated : Feb 11, 2023, 12:18 PM IST

india vs australia frist test
ناگپور ٹیسٹ میں ٹیم انڈیا کی گرفت مضبوط، 321 رنز سے کھیل کا آغاز کیا

بارڈر گواسکر ٹرافی کا پہلا ٹیسٹ میچ ودربھ کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم، ناگپور میں کھیلا جا رہا ہے۔ آج میچ کا تیسرا دن ہے۔ IND vs AUS1st Test

ناگپور: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ناگپور میں کھیلا جا رہا ہے۔ میچ 9 فروری کو شروع ہوا۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے گیند بازی کی دعوت دی۔ بھارتی گیند بازوں نے پہلے ہی دن (جمعرات) کے روز آسٹریلیا کو 177 رنز پر ڈھیر کردیا۔ دوسرے دن کا کھیل (جمعہ) ختم ہونے تک بھارت نے سات وکٹوں پر 321 رنز بنا لیے ہیں اور اسے آسٹریلیا پر 144 رنز کی برتری حاصل ہے۔ رویندر جڈیجہ (66) اور اکشر پٹیل (52) کریز پر ہیں۔

اس سے قبل بھارتی ٹیم کی شاندار شروعات میں کپتان روہت شرما کا اہم حصہ رہا۔ ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز کرتے ہوئے انہوں نے 56.60 کے اسٹرائیک ریٹ سے 212 گیندوں پر 120 رنز کی شاندار سنچری کھیلی۔ اس دوران ان کے بلے سے 15 چوکے اور دو شاندار چھکے نکلے۔ ابتدائی اوورز میں جہاں بھارتی ٹیم کے دیگر بلے باز آسٹریلوی گیند بازوں کے سامنے ڈٹ گئے۔ اس کے ساتھ ہی شرما نے ایک اینڈ برقرار رکھا اور پہلی اننگز میں 229 رنز کے مجموعی سکور پر چھٹے بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ تب تک ٹیم انڈیا مضبوط پوزیشن پر پہنچ چکی تھی۔

ناگپور میں کھیلے گئے اس عمدہ سنچری اننگز کے ساتھ روہت شرما ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلیا کے خلاف سنچری بنانے والے بھارت کے 10ویں کپتان بن گئے ہیں۔ وراٹ کوہلی کے پاس بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ایک خاص ریکارڈ ہے۔ کوہلی نے ٹیسٹ فارمیٹ میں آسٹریلیا کے خلاف کپتانی کرتے ہوئے سب سے زیادہ چار سنچریاں اسکور کی ہیں۔ رویندرا جڈیجہ نے اپنے 50 رنز 114 گیندوں میں مکمل کیے۔ یہ جڈیجہ کی ٹیسٹ میں 18ویں نصف سنچری ہے۔ پانچ ماہ بعد ٹیسٹ میں واپسی کرنے والے جڈیجہ نے پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اکشر پٹیل نے 94 گیندوں میں اپنے 50 رنز مکمل کیے۔ یہ پٹیل کی ٹیسٹ میں دوسری نصف سنچری ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated :Feb 11, 2023, 12:18 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.