ETV Bharat / sports

Venkatesh Prasad Speaks on Team India Defeat محدود اوور میں ہندوستان بے حد عام رہا ہے، پرساد

author img

By

Published : Aug 14, 2023, 6:35 PM IST

محدود اوور میں ہندوستان بے حد عام رہا ہے: پرساد
محدود اوور میں ہندوستان بے حد عام رہا ہے: پرساد

سابق ہندوستانی گیند باز وینکٹیش پرساد نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 سیریز میں ہار کے بعد ہندوستان کو ’عام سطح کی محدود اوور ٹیم‘ بتاتے ہوئے اس سے اپنا تجزیہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نئی دہلی: ویسٹ انڈیز نے اتوار کو کھیلے گئے فیصلہ کن ٹی 20میں ہندوستان کو آٹھ وکٹ سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز 3-2سے جیت لی۔ ہندوستان اس سے قبل بھی پانچ میچوں کی ٹی 20سیریز نہیں ہارا تھا، جب کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20سیریز میں اسے آخری آخری بار 2006میں ہار ملی تھی۔

پرساد نے پیر کو ٹوئیٹ کیا، ”ہندوستان کچھ وقت سے محدوداوور کرکٹ میں بے حد ہی عام ٹیم رہی ہے۔ کچھ مہینوں پہلے ٹی 20ورلڈ کپ کے لئے بھی کوالیفائی کرنے والی ویسٹ انڈیز نے انہیں ہرا دیاہے۔ ہم بنگلہ دیش سے بھی (دسمبر2022میں) ون ڈے سیریز ہارے تھے۔ امید ہے کہ ٹیم ناسمجھی والے بیان دینے کے بجائے اپنا جائزہ لیگی۔“

پرساد نے کہاکہ ہندوستان کو خراب مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھنا اور اسے عمل کے نام پر نظر انداز کرنا تکلیف دہہے۔ انہوں نے کپتان ہاردک پنڈیا اور ٹیم انتظامیہ سے جواب دیہی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کے اندر جیت کی بھوک اور خواہش‘ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:IND vs WI 5th T20 ویسٹ انڈیز نے فیصلہ کن مقابلے میں بھارت کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا

پرساد نے کہا،”ہندوستان کو اپنے ہنر میں اصلاح کرنی چاہئے۔ کھلاڑیوں میں جیت کی بھوک اور خواہش کی کمی نظر آئی، ساتھ ہی زیادہ تر وقت کپتان کھوئے ہوئے لگے۔ گیند باز بلے بازی نہیں کر رہے ہیں، بلے باز گیندبازی نہیں کر پا رہے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی ہاں میں ہاں ملانے والے نہ تلاش کریں اور اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو کھلانے کے چکر میں بڑی تصویر دیکھنا بھول جائیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.