ETV Bharat / sports

IND vs WI 5th T20 ویسٹ انڈیز نے فیصلہ کن مقابلے میں بھارت کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا

author img

By

Published : Aug 14, 2023, 6:42 AM IST

ویسٹ انڈیز نے پانچویں اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں ہندوستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز تین ۔ دو سے جیت لی۔ نکولس پوران 47 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ میچ کے اصل ہیروز برینڈن کنگ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 85 رن بنائے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

لاڈرہل: ویسٹ انڈیز نے برینڈن کنگ کی جارحانہ بلے بازی ( 85 رن ) اور نکولس پورن (47رن) کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت خراب موسم سے متاثرہ پانچویں اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں ہندوستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز تین ۔دو سے جیت لی۔ نکولس پوران 47 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ میچ کے اصل ہیروز برینڈن کنگ نے ہندوستان کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیرتے ہوئے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے چھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 85 رن بنائے۔ سائی ہوپ 13 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رن بناکر ناٹ آوٹ رہے۔

انہیں تلک ورما نے کپتان ہاردک پانڈیا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ جبکہ کائل میئرز 10 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ انہیں ارشدیپ سنگھ نے یشسوی جیسوال کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ویسٹ انڈیز جب ہدف کا تعاقب کرنے اتری تب ارشدیپ سنگھ نے دوسرے ہی اوور میں کائل میئرز (5 گیندوں، 10 رنز) کو آؤٹ کیا، حالانکہ اس کے بعد ہندوستان کو میچ پر قبضہ جمانے کا موقع نہیں ملا۔ ہاردک پانڈیا نے اپنے پہلے دو اوورز میں 23 رنز دیے، جبکہ پاور پلے میں یوزویندر چہل کو لانے کا فیصلہ ایک بار پھر غلط ثابت ہوا کیونکہ ویسٹ انڈیز نے پاور پلے میں ان کے اوور میں 14 رنز جوڑ کر 61/1 تک پہنچا دیا۔

اس سے قبل سوریہ کمار یادو (45 گیندوں، 61 رن) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ہندوستان نے اتوار کو فیصلہ کن پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کے سامنے 166 رنز کا ہدف رکھا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عقیل حسین اور جیسن ہولڈر نے دو دو وکٹیں لے کر ہندوستان کو 165/9 تک محدود کردیا۔ روسٹن چیز نے ایک وکٹ حاصل کی۔

بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ویسٹ انڈیز نے پہلے ہی اوور سے اسپن بولنگ کو آزماتے ہوئے مہمان ٹیم کو آگے نہیں بڑھنے دیا۔ عقیل حسین نے پہلے ہی اوور میں پلیئر آف دی میچ یشسوی جیسوال (پانچ) کو پویلین بھیجا جبکہ دو اووروں کے بعد انہوں نے شبھمن گل (نو) کو آؤٹ کیا۔ تلک ورما نے ابتدائی اوورز میں دھیمی بلے بازی کی تلافی کرتے ہوئے چھٹے اوور میں 19 رنز جوڑے اور اس طرض پاور پلے میں انڈیا کاا سکور 51/2 رہا۔

تلک نے سوریہ کمار کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 49 رنز جوڑے، انہوں نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 27 رنز بنائے۔ اسپن کے خلاف ہندوستان کی پریشانیاں تاہم ختم نہیں ہوئیں اور آف اسپنر روسٹن چیز نے تلک کو آؤٹ کرکے ہندوستان کی تیسری وکٹ حاصل کی۔ شیفرڈ نے اپنے پہلے اوور میں سنجو سیمسن (9 گیندوں، 13 رنز) کو آؤٹ کیا، جب کہ کپتان ہاردک پانڈیا 18 گیندیں کھیلنے کے بعد صرف 14 رنز ہی بنا سکے۔ اس دوران سوریہ کمار کی فائٹنگ اننگز نے ہندوستان کو باعزت اسکور تک لے جانے کا کام کیا۔

مزید پڑھیں: India vs West indies 5th T20 فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کے سامنے 166 رنز کا ہدف رکھا

IND VS WI 4th T20 بھارت نے ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے ہرایا، سیریز دو دو سے برابر

نائب کپتان سوریہ کمار نے 16ویں اوور میں الزاری جوزف کی گیندپر چھکا لگا کر 38 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 18ویں اوور کی چوتھی گیند پر چھکا لگا کر رن ریٹ بڑھانے کی کوشش کی۔ تاہم، ہولڈر نے اگلی ہی گیند پر ان کی جدوجہد ختم کر دی۔ سوریہ کمار نے 45 گیندوں پر چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے، جب کہ ان کی وکٹ کے بعد اگلی چھ گیندوں پر ارشدیپ سنگھ (چار گیندوں، آٹھ رنز) اور کلدیپ یادو (0) بھی پویلین لوٹ گئے۔ ہندوستان کے لیے 150 رنز تک پہنچنا مشکل تھا لیکن ہندوستان نے آخری اوور میں 16 رنز جوڑ کر اسکور کو 165 رنز تک پہنچا دیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.