ETV Bharat / sports

IND VS WI 4th T20 بھارت نے ویسٹ انڈیز کو نو وکٹوں سے ہرایا، سیریز دو دو سے برابر

author img

By

Published : Aug 13, 2023, 7:42 AM IST

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 178 رن بنائے تھے جسے ٹیم انڈیا نے 17 اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ شمرون ہیٹمائر (39 گیندوں پر 61 رنز) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کے سامنے 179 رنز کا ہدف رکھا۔ جیسوال-گل کی جوڑی کے دم پر ہندوستان نے یہ ہدف 17 اوورز میں حاصل کر لیا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

لاڈرہل: شبھمن گل اور یشسوی جیسوال کی شاندار ساجھیداری کی بدولت ہندوستان کی ٹیم نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دے سیریز 2-2 سے برابر کرلی۔ جیت کے اصل ہیرو روہے یشسوی جیسوال اور شبھمن گل نے 165 رن کی اوپننگ پارٹنر شپ کی۔ یہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ہندوستانی سلامی بلے بازوں کی سب سے بڑی رفاقت ہے۔

ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوور میں آٹھ وکٹ پر 178 رن بنائے تھے جسے ٹیم انڈیا نے 17 اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ شمرون ہیٹمائر (39 گیندوں پر 61 رنز) کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کے سامنے 179 رنز کا ہدف رکھا۔ جیسوال-گل کی جوڑی کے دم پر ہندوستان نے یہ ہدف 17 اوورز میں حاصل کر لیا۔
گل اور جیسوال نے ٹی 20 کرکٹ میں ہندوستان کے لیے پہلی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت داری میں 165 رنز جوڑے۔ اس سے قبل روہت شرما اور کے ایل راہل نے بھی 2017 میں سری لنکا کے خلاف پہلی وکٹ کے لیے 165 رنز جوڑے تھے۔ یہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں مجموعی طور پر ہندوستان کی دوسری سب سے بڑی شراکت داری بھی ہے۔ اس سے قبل سنجو سیمسن اور دیپک ہڈا نے 2022 میں آئرلینڈ کے خلاف 176 رنز کی شراکت داری کی تھی۔
جیسوال نے 51 گیندوں پر 11 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 84 رنز بنائے۔ گیل 47 گیندوں پر تین چوکے اور پانچ چھکے لگا کر 77 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد تلک ورما (سات ناٹ آؤٹ) نے جیسوال کے ساتھ مل کر ہندوستان کو ہدف تک پہنچا دیا۔ ویسٹ انڈیز اورہندوستان اب اتوار کو فیصلہ کن میچ میں آمنے سامنے ہوں گے۔
لاڈر ہل کی آسان پچ پر ہندوستانی نوجوانوں نے شاندار بلے بازی کی بہترین مثال پیش کی۔ جبکہ ویسٹ انڈیز نے رنز بنانے کی کوشش میں وکٹیں گنوائیں۔ اپنا پہلا ا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے جیسوال نے اننگز کی پہلی گیند پر چوکا لگایا، جب کہ گل نے تحمل کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا اور چوتھے اوور میں چھکا لگا کر اپنے بازو کھولے۔

مزید پڑھیں: India vs West Indies T20 ویسٹ انڈیز نے ہندوستان کے سامنے جیت کے لئے 179 رن کا ہدف رکھا
ہندوستان نے پانچ اوورز میں 50 رنز مکمل کیے جبکہ 10 اوور میں 100 رنز کا ہندسہ چھو لیا۔ دونوں بلے بازوں نے 11ویں اوور میں اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔ ہندوستان کی واحد وکٹ 16ویں اوور میں گری، جب گِل ڈیپ مڈ وکٹ پر فیلڈر کے ہاتھوں کیچ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ ہندوستان نے 17 اوورز کے اختتام پر 177 رنز بنائے۔ جیسوال-تلک نے 18ویں اوور کی پہلی گیند وائیڈ ہونے پر ایک رن لیا اور ہندوستان نے میچ جیت لیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.