ETV Bharat / sports

لوکیش راہل کی سنچری، بھارت کا مضبوط اسکور

author img

By

Published : Mar 26, 2021, 5:32 PM IST

Updated : Mar 26, 2021, 5:47 PM IST

England vs India
England vs India

بھارت اور انگلینڈ کے مابین جاری دوسرے یک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم نے کے ایل راہل کی سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بلے بازی کی دعوت دی تھی۔ بھارت کی جانب سے روہت شرما اور شکھر دھون نے اننگ کی شروعات کی۔

بھارت کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 37 رنز پر دونوں سلامی بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ گزشتہ میچ میں 98 رنوں کی شاندار اننگ کھیلنے والے شکھر دھون اس میچ میں ناکام رہے اور محض 4 رنز بنا کے پویلین لوٹ گئے۔ انہیں ٹروپلی نے آؤٹ کیا جبکہ روہت شرما 25 رنز بنا کر سیم کرین کی گیند پر پویلین لوٹے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس کے بعد کپتان کوہلی کریز پر آئے اور کے ایل راہل کے ساتھ تیسرے وکٹ کے لیے 121 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ اس دوران دونوں بلے بازوں نے میدان کے چاروں جانب شاٹس لگائے۔ وہ آہستہ آہستہ سنچری کی جانب بڑھ رہے لیکن عادل راشد کی گیند پر چکمہ کھاگئے اور گیند ان کے بلے کا کنارا چھوتی ہوئی وکٹ کیپر جوز بٹلر کے دستانوں میں چلی گئی۔ کوہلی نے 79 گیندوں میں 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 66 رنز بنائے۔

کوہلی کے آؤٹ ہونے کے بعد وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کریز پر آئے اور کے ایل راہل کے ساتھ مل کر جارحانہ بلے بازی کی۔ راہل اور پنت نے چوتھے وکٹ کے لیے 77 گیندوں میں 113 رنز کی پارٹنرشپ کی۔ اس دوران راہل نے اپنے یک روزہ کریئر کی 5 ویں سنچری مکمل کی۔

لوکیش راہل نے 108 رنز کی بہترین اننگ کھیلی، بشکریہ ٹویٹر
لوکیش راہل نے 108 رنز کی بہترین اننگ کھیلی، بشکریہ ٹویٹر

سنچری مکمل ہونے کے بعد بڑا شاٹس کھیلنے کی خواہش میں راہل، ٹام کرین کی گیند پر ٹوپلی کو کیچ تھما بیٹھے۔ انہوں نے 114 گیندوں میں 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد 108 رنز بنائے۔

دوسری جانب رشبھ پنت نے جارحانہ رخ اختیار کیا اور انگلینڈ کے گیند بازوں کی جم کر دھنائی کی۔ پنت نے محض 40 گیندوں میں 3 چوکوں اور 7 فلک بوس چھکوں کی مدد سے 77 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی جبکہ مڈل آرڈر میں ہاردک پانڈیا نے 16 گیندوں میں ایک چوکا اور 4 چھکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے ریس ٹوپلی اور ٹام کرین نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ سیم کرین اور عادل راشد کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

Last Updated :Mar 26, 2021, 5:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.