ETV Bharat / sports

سچن تندولکر نے سادگی سے منایا اپنا 47 واں یوم پیدائش

author img

By

Published : Apr 24, 2020, 9:00 PM IST

sachin celebrated his 47th birthday with a simple celebration in lockdown
سچن تندولکر نے سادگی سے منایا اپنا 47 واں یوم پیدائش

معروف کرکٹ کھلاڑی اور آئکن سچن رمیش تندولکر نے کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے ملک بھر میں نافذ لاک ڈاؤن کے درمیان گھر پر ہی رہتے ہوئے اپنا 47 واں یوم پیدائش منایا۔

سچن تندولکرنے سوشل میڈیا پر تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے دن کا آغاز ماں کی آشیرواد کے ساتھ کیا اور ماں کی طرف سے دی گئی گنپتی بپا کی بھی تصویر شئیر کر رہا ہوں جو انتہائی قیمتی ہے۔

آج ہی کے دن مہاراشٹر کے ممبئی میں پیدا ہوئے تندولکر نے 16 برس کی کم عمر میں ہی اپنا پہلا بین الاقوامی مقابلہ کھیلا تھا۔ انہوں نے سنہ 1989 میں پاکستان کے خلاف کراچی میں پہلا مقابلہ کھیلا تھا۔

سچن کی سالگرہ کے موقع پر کئی کھلاڑیوں اور دیگر مشہور شخصیات نے انہیں مبارک باد دی ہے۔ سابق دھماکہ خیز بلے باز وریندر سہواگ نے اپنے انداز میں سنہ 2007 اور سنہ 2011 ورلڈ کپ کی تصویر شئیر کرکے سچن کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے کہ یہ عظیم شخص بلے بازی کرتے وقت بھارت میں وقت روک سکتا تھا۔ لیکن سب سے بڑی تحریک سچن پاجی کا کیریئر ان دو تصاویر میں شامل ہے۔ خاص طور پر مشکل وقت میں یاد رکھنے کی بہت ضرورت ہے کہ ہر مصیبت کے بعد جیت آتی ہے۔

sachin celebrated his 47th birthday with a simple celebration in lockdown
سچن تندولکر نے سادگی سے منایا اپنا 47 واں یوم پیدائش

بھارتی کپتان وراٹ کوہلی نے بھی سچن کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ اس انسان کو سالگرہ کی مبارک باد۔ جس کے کرکٹ کے تئیں جذبہ نے بہت سے لوگوں کو حوصلہ افزائی کی۔ آپ کا آنے والا کل شاندار ہو پا جی۔

ٹیم کے نائب کپتان روہت شرما نے بھی انہیں مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ عظیم کھلاڑی کو سالگرہ کی بہت مبارک۔ روہت نے اس موقع پر سچن کے ساتھ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں میچ جیتنے والی شراکت اور ایڈن گارڈن پر اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کے دوران سچن کے ذریعے دی گئی کیپ کی تصویر شئیر کی۔

اس کے علاوہ وی وی ایس لکشمن اور بہت سے دوسرے کھلاڑیوں، شخصیات سمیت لاکھوں شائقین نے سوشل میڈیا پر ان کی سالگرہ کی مبارک باد دی۔

سابق بھارتی کھلاڑی نے اپنے کیریئر کے دوران 200 ٹیسٹ مقابلے کھیلے جس میں انہوں نے 53.8 کی اوسط سے 15921 رن بنائے ہیں۔ انہوں نے ون ڈے کرکٹ میں بھی 463 میچ کھیلے جس میں 44.8 کی اوسط سے انہوں نے 18426 رنز بنائے ہیں۔ سچن نے اگرچہ ایک ہی ٹی -20 مقابلہ کھیلا ہے جس میں انہوں نے 10 رن بنائے تھے۔

سچن ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سنچری مارنے والے پہلے کھلاڑی تھے اور بین الاقوامی کرکٹ میں ان کے نام 100 سنچریوں کا ریکارڈ ہے جو آج تک کوئی نہیں توڑ سکا ہے۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 51 اور ون ڈے میں 49 سنچری بنائی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.