ETV Bharat / international

Sri Lankan Delegation to Visit China سری لنکا کا وفد چین کا دورہ کرے گا

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 3:10 PM IST

سری لنکا کا ایک اعلی سطحی وفد ممکنہ طور پرچین کے دورہ کرے گا۔ چین سری لنکا کا سب سے بڑا د و طرفہ قرض دینے والا ہے اور چین کے بعد جاپان اور بھارت کا نمبر ہے۔ Sri Lankan Delegation to Visit China

Etv Bharat
Etv Bharat

کولمبو: سری لنکاکا ایک اعلی سطحی وفدممکنہ طور پرچین کے دورے پر جائے گا۔سری لنکاکے اخبار ڈیلی مرر نے منگل کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

چین اور سری لنکا کے وزرائے خارجہ علی صابری اور وانگ یی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس سے علاحدہ ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ کی ملاقات کے درمیانممکنہ دورے پر بات چیت ہوئی۔Sri Lankan Delegation to Visit China

صابری نے ڈیلی مرر کو بتایا کہ سری لنکاکا وفدممکنہ طور پرنومبر میں چین کا سرکاری دورہ کرے گا۔انھوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ دورہ وزیریا صدارتی سطح کا ہوگا۔ انھوں نے کہاچین میں کورونا پابندی میں نرمی دئے جانے کے بعدسری لنکائی وفد دورہ پر جائے گا۔ چین سری لنکا کا سب سے بڑا د و طرفہ قرض دینے والا ہے اور چین کے بعد جاپان اور بھارت کا نمبر ہے۔ سری لنکا اور چین کے درمیان قرض کے از سر نوقرض کی ادائیگی کے بارے میں نچلی سطح پربات چیت شروع ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Australian Parliament سری لنکا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو آسٹریلوی پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.