ETV Bharat / international

NASA to Reveal Moon Astronauts ناسا تین اپریل کو چاند مشن کی ٹیم کا اعلان کرے گا

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 11:04 AM IST

ناسا اپنے پہلے چاند مشن کے لیے منتخب کیے گئے چار خلابازوں کے ناموں کا اعلان تین اپریل کو کرے گا۔ ان چار خلابازوں میں تین کا تعلق امریکہ سے جبکہ ایک کناڈا سے ہے۔ NASA on moon mission

ناسا تین اپریل کو چاند مشن کی ٹیم کا اعلان کرے گا
ناسا تین اپریل کو چاند مشن کی ٹیم کا اعلان کرے گا

اقوام متحدہ: امریکی خلائی ایجنسی نیشنل ایروناٹکس اینڈ اسپیس ایڈمنسٹریشن (ناسا) اپنے پہلے چاند مشن کے تقریباً پچاس سال بعد چاند مشن کے لیے منتخب کیے گئے چار خلابازوں کے ناموں کا اعلان آئندہ تین اپریل کو کرے گا۔ ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن نے یہ اطلاع دی ہے۔ نیلسن نے ایک ویڈیو کے ذریعہ کہا، '3 اپریل کو ہم پہلے قمری مشن کی واپسی کے تقریباً پچاس سال بعد عملے کا اعلان کریں گے۔ ایک راکٹ اور خلائی جہاز جسے اورین کہا جاتا ہے، کے ذریعہ چار خلائی مسافر: تین امریکہ سے اور ایک کناڈا سے، چاند کے گرد پرواز کریں گے اور ناسا اسپیس لانچ سسٹم کے لئے ٹیسٹ کریں گے۔" انہوں نے کہا کہ اس دوران ناسا نے آرٹیمس-3 کے لیے پہلی نسل کے اسپیس سوٹ دکھانے کا بھی منصوبہ بنایا ہے۔ آرٹیمس-3 فالو آن مشن ہے جو چاند پر اترے گا۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس نے ایک دستاویز میں کہا کہ 2024 کے لئے صدر جو بائیڈن کا بجٹ مجوزہ یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) کے ساتھ شراکت داری میں مریخ پر دو مشنز کے لیے فنڈنگ ​​میں اضافہ اور روس کو ایک شراکت دار کے طور پر بدل دیتا ہے۔ بیان میں صدر جو بائیڈن کی بجٹ تجویز میں کانگریس کو ناسا کے صوابدیدی بجٹ اتھارٹی میں 27.2 بلین ڈالر مختص کرنے کے لئے بھی کہا گیا ہے۔ یہ 2023 کے مقابلے میں 7.1 فیصد زیادہ ہوگا۔ بجٹ پر سینیٹ اور ایوان میں اتفاق ہونا ابھی باقی ہے۔ یہ بجٹ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر عملے کے باقاعدہ مشن کو یقینی بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: US Space Agency NASA: مستقبل میں انسانوں کیلئے چاند کا سفر ممکن ہوسکتا ہے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.