ETV Bharat / international

Indonesia Earthquake مغربی انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 12:09 PM IST

مغربی انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے
مغربی انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے

مغربی انڈونیشیا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 درج کی گئی، حالانکہ کی کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ Earthquakes in Bengkulu

جکارتہ: انڈونیشیا کے مغربی صوبے بینگ کلو میں سنیچر کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ موسمیات، آب و ہوا اور جیو فزکس ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے بتایا کہ زلزلہ ہفتہ کی صبح مقامی وقت کے مطابق 5.41 بجے آیا اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 درج کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کور ضلع سے 55 کلومیٹر جنوب مغرب میں اور سطح سمندر سے 18 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے سے سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 10 جنوری کو انڈونیشیا کے مالوکو صوبے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 درج کی گئی تھی۔ جس کے بعد حکام نے سونامی کی وارننگ جاری کر دی تھی۔ ژنہوا خبر رساں ایجنسی نے حکام کے حوالے سے بتایا تھا کہ زلزلہ دوپہر 12.47 بجے آیا جس کا مرکز مالوکو ٹینگارا بارات ضلع سے 148 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا اور سمندری تہہ کے نیچے 131 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ سونامی کے خدشے کے پیش نظر احتیاط کے طور پر تقریباً 2000 لوگوں کو اونچی جگہوں پر منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: Indonesia Quake انڈونیشیا میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ

زلزلے کے جھٹکے گرد و نواح کے کئی صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے تھے۔ حکام کے مطابق زلزلے کے بعد درمیانی شدت کے تین جھٹکے بھی محسوس کیے گئے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ممکنہ سونامی کے خدشے کے پیش نظر احتیاط کے طور پر تقریباً 2000 لوگوں کو اونچی جگہوں پر منتقل کیا گیا تھا۔ مالوکو اور ملحقہ جنوب مشرقی سولاویسی صوبے کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ دریں اثناء حکام نے زلزلے کے باعث متعدد مکانات اور عمارتوں کے تباہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.